ETV Bharat / international

ایران میں سکیورٹی پوسٹوں پر دہشت گردانہ حملوں میں 11 اہلکار ہلاک - Iran Terrorist Attacks - IRAN TERRORIST ATTACKS

ایران میں سکیورٹی پوسٹوں پر دہشت گردانہ حملوں میں 11 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 16 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

Etv Bharat
ایران میں سکیورٹی پوسٹوں پر دہشت گردانہ حملوں میں 11 اہلکار ہلاک
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 4, 2024, 9:51 PM IST

تہران: ایران کے شہر راسک اور چاہ بہار میں بیک وقت 2 پولیس اور ملٹری پوسٹوں پر حملے کیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فورسز نے پولیس اور ملٹری چیک پوسٹوں پر حملے میں ملوث 16 دہشت گردوں کو آپریشن میں ہلاک کر دیا۔

اس حوالے سے ایران کے نائب وزیر داخلہ برائے سکیورٹی، پولیس امور ماجد میر احمدی نے کہا کہ شہر چاہ بہار، راسک میں بیک وقت ہوئے جیش العدل کے حملے کو مکمل ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ایرانی نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے ہیں، جیش العدل کا حملہ ناکام بنانے کے آپریشن میں 11 سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے جبکہ 10 سکیورٹی اہکار زخمی ہوئے۔

ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس ملٹری پوسٹس پر حملے میں ملوث 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، جبکہ اس دوران 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی فضائی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اسرائیلی حملے میں دو جنرل سمیت سات فوجی افسران کے لقمہ اجل بننے پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا وعدہ کیا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ اب اسرائیل کو سزا دینے کا وقت آگیا ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: ایران نے دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی حملے کا بدلہ لینے کی دھمکی دی، اسرائیل اور امریکہ الرٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.