ETV Bharat / international

خواتین اور بچوں کو سماج کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے: عارفہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 2:13 PM IST

جماعت اسلامی ہند کی ذیلی تنظیم یوپی ڈیموکریٹک فورم نے کانپور میں 'ملک کا منظر نامہ اور اس میں خواتین کا کردار' کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں خواتین نے حصہ لیا۔ پروگرام کا مقصد خواتین کو ان کی ذمہ داریوں سے روبرو کرانا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

کانپور: جماعت اسلامی ہند کے ذیلی تنظیم یو پی ڈیموکریٹک فورم نے کانپور میں عوام کو بیدار کرنے کے لیے 'ملک کا منظر نامہ اور اس میں خواتین کا کردار' کے عنوان سے خواتین کا ایک پروگرام کانپور کے خدیجۃ الکبری اسکول بابو پُرواہ میں منعقد کیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں گجرات سے آئیں جماعت اسلامی ہند کی خواتین شعبے کی قومی جوائنٹ سکریٹری عارفہ پروین نے خطاب کیا۔

ملک میں لوک سبھا کے انتخاب کے کچھ ہی دن بچے ہیں ایسے میں جماعت اسلامی ہند کی زیلی تنظیم یوپی ڈیموکریٹک فورم، مسلم خواتین کو بیدار کرنے کے لیے 'ملک کا منظر نامہ اور اس میں خواتین کا کردار' کے عنوان سے خواتین کے درمیان جا کر ان کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلا رہی ہے۔ مسلم ڈیموکریٹک فورم نے اس طبقے کو خصوصی بیدار کرنے کی کوشش کی ہے جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور 18 سال کی ہو چکی لڑکیاں جو بھیڑ بھاڑ میں یا پولنگ بوتھ پر بھیڑ سے بچنے اور دھکا مکی سے پرہیز کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے نہیں جاتی ہیں ایسی خواتین کو ان کے ووٹوں کے اثرات اور اس کی اہمیت پر خصوصی توجہ دلا رہی ہیں تاکہ مسلم خواتین اور بہنیں اپنے حق کا صحیح استعمال کر سکیں، جس سے ملک کی تصویر ان کی رائے کے مطابق طے ہو سکے۔ عارفہ پروین نے مزید کہا کہ مسلمانوں میں بڑھتی عدم موجودگی کی وجہ سے سماجی کاموں میں اس کی دلچسپی بہت کم ہے اسی لیے عارفہ پروین نے اپیل کی ہے کہ مسلم خواتین اور بہنیں اپنے بچوں کو سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کریں۔

یہ مزید پڑھیں: خواتین پروفیشنل میٹ: گھر اور قوم کی تعمیر میں خواتین کی ذمہ داریاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.