ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے مرکزی النصراسپتال پر دھاوا بول دیا - غزہ جنگ

النصر اسپتال میں اسرائیلی فوج ٹینکوں اور ہتھیاروں کے ساتھ داخل ہوئی ہے۔ اس فائرنگ میں مریضوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج دعویٰ کررہی ہے کہ النصر اسپتال میں یرغمالیوں کی باقیات رکھی گئی ہیں جب کہ حماس نے صیہونی فوج کے دعویٰ کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By AP (Associated Press)

Published : Feb 16, 2024, 7:25 AM IST

Updated : Feb 16, 2024, 9:35 AM IST

غزہ: اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو جنوبی غزہ کے مرکزی اسپتال پر دھاوا بول دیا، اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں کمپلیکس کے اندر ایک مریض ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گیا۔ حملے کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی باقیات تلاش کر رہی ہے۔

النصر ہسپتال پر چھاپہ اس وقت ہوا جب فوجیوں نے تقریباً ایک ہفتے تک اس اسپتال کا محاصرہ کر رکھا تھا، جس میں سینکڑوں عملہ، مریض اور دیگر افراد خوراک اور پانی سمیت رسد کی کمی کی سے جوجھ رہے ہیں۔ ایک دن پہلے، فوج نے وہاں پناہ لینے والے ہزاروں بے گھر لوگوں کو خان یونس شہر کے اسپتال چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جو حالیہ ہفتوں میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا مرکز تھا۔

النصر اسپتال اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا تازہ ترین مرکز رہا ہے جس نے غزہ کے صحت کے شعبے کو تباہ کر دیا ہے کیونکہ یہ روزانہ کی بمباری میں زخمی ہونے والے لوگوں کے مسلسل علاج کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں، ٹینکوں اور سنائپرز نے کم از کم ایک ہفتے سے اسپتال کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور صحت کے حکام کے مطابق، باہر سے کی گئین فائرنگ نے حال ہی میں کئی افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طبی عملے مریضوں کو دھوئیں یا دھول سے بھرے کوریڈور سے نیچے لے جا رہے ہیں، جب کہ ایک اندھیرے کمرے میں ایک زخمی شخص درد سے چیخ رہا تھا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے پاس معتبر انٹیلی جنس ہے کہ حماس نے ناصر اسپتال میں یرغمالیوں کو رکھا ہوا ہے اور یہاں یرغمالیوں کی باقیات ابھی بھی موجود ہو سکتی ہیں۔ چیف ملٹری ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے کہا کہ فورسز وہاں ایک "محدود اور درست" آپریشن کر رہی ہیں اور ڈاکٹروں یا مریضوں کو زبردستی نہیں نکالیں گی۔

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ جب فوجیوں نے اسپتال کی عمارتوں کی تلاشی لی تو انہوں نے 460 سے زائد عملے، مریضوں اور ان کے لواحقین کو کمپاؤنڈ کی ایک پرانی عمارت میں منتقل ہونے کا حکم دیا جو مریضوں کے علاج کے لیے لیس نہیں ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ وہ "کھانے اور پانی کی شدید قلت سے جوجھ رہے تھے۔

چھ مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں چھوڑ دیا گیا، تین شیر خوار بچوں کے ساتھ انکیوبیٹرز میں ان کے پاس کوئی عملہ نہیں تھا۔ وزارت نے کہا کہ جنریٹروں کا ایندھن جلد ہی ختم ہو جائے گا، جس سے ان کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔

بین الاقوامی امدادی گروپ ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز، جسے فرانسیسی زبان کے مخفف ایم ایس ایف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے کہا کہ جمعرات کو اس کے عملے کو مریضوں کو چھوڑ کر اسپتال سے بھاگنا پڑا، اور ایک عملے کو سہولت کے بالکل باہر اسرائیلی چوکی پر حراست میں لے لیا گیا۔

فوجیوں کے ہسپتال میں داخل ہونے کے چند گھنٹے بعد، فوجی ترجمان ہگاری نے کہا کہ وہ ابھی تک تلاشی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درجنوں عسکریت پسندوں کو اسپتال کے احاطہ سے گرفتار کیا گیا، جن میں تین ایسے تھے جنہوں نے 7 اکتوبر کے حملے میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوجیوں کو دستی بم اور مارٹر گولے ملے ہیں اور اسرائیلی ریڈار نے اس بات کا تعین کیا کہ عسکریت پسندوں نے ایک ماہ قبل اسپتال کے میدان سے مارٹر فائر کیے تھے۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان نے اسرائیل کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا۔ یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 28 ہزار 473 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Feb 16, 2024, 9:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.