ETV Bharat / international

اسرائیل پیر تک ایرانی حملے کا جواب دے سکتا ہے - Israel iran Conflict - ISRAEL IRAN CONFLICT

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کے حکام کے حوالے دیتے ہوئے کیا کہ اسرائیل پیر کو ایران کے بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کا جواب دے سکتا ہے۔ یار رہے کہ گزشتہ ہفتے کی رات، ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور نے اسرائیلی پر 300 سے زیادہ ڈرون اور میزائل فائر کیے تھے۔

اسرائیل پیر تک ایرانی حملے کا جواب دے سکتا ہے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 15, 2024, 5:17 PM IST

Updated : Apr 15, 2024, 6:03 PM IST

یروشلم: اسرائیل پیر کو ایران کے بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کا جواب دے سکتا ہے۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کے حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے مطابق، گزشتہ ہفتے کی رات، ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور نے اسرائیلی سرزمین پر اپنے پہلے براہ راست حملے میں 300 سے زیادہ ڈرون اور میزائل فائر کیے تھے۔ یہ حملہ یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی فضائی حملے کے جواب میں کیا گیا۔آئی ڈی ایف کے ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ اسرائیل نے 99 فیصد فضائی اہداف کو تباہ کر دیا ہے، جن میں ایران کی طرف سے فائر کیے گئے ڈرون بھی شامل ہیں۔

این بی سی نیوز نے اپنی رپورٹ میں دو سینئر عرب حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ نیتن یاہو ایران کے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملوں کے جواب میں جنگ شروع کر سکتے ہیں۔

ایران کے حملوں میں اسرائیل کے دو ہوائی اڈوں پر کم از کم نو میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔اے بی سی نیوز نے ایک سینئر امریکی اہلکار کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

پانچ بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل کے نیواتیم ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس سے ایک سی-130 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے، ایک رن وے اور اسٹوریج کی سہولیات کو نقصان پہنچا، جبکہ چار مزید میزائل نیگیو کے صحرا میں اسرائیلی ایئر بیس کو نشانہ بنایا، لیکن اسرائیلی بیس کو نشانہ نہیں بنایا۔ کسی خاص نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایران نے اسرائیل پر کم از کم سات ہائپرسونک میزائل داغے جن میں سے کسی کو بھی روکا نہیں گیا۔دریں اثنا، سی این این نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکی فوج نے ایران پر حملے کے دوران 79 سے زیادہ ڈرونز اور کم از کم تین ہائپر سونک میزائلوں کو روکا ہے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے برطانیہ اور فرانس میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ یروشلم چاہتا ہے کہ اس کے اتحادی برطانیہ اور فرانس اس پر سخت پابندیاں لگا کر ایران کے میزائل پروگرام کو کمزور کرنے میں مدد کریں۔

مزید پڑھیں: ایران کے خلاف کسی بھی کاروائی میں امریکہ شریک نہیں ہوگا: بائیڈن

کاٹز نے کہا، "میں نے ان سے کہا - اب وقت آگیا ہے کہ آپ ایرانی حکومت کو کمزور کریں، اسلامی انقلابی گارڈ کور کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگائیں اور ایرانی میزائل منصوبے پر سخت پابندیاں لگائیں۔ ایران کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون اور فرانس کے وزیر خارجہ اسٹفن سیجورن کا اسرائیل پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملے کو ناکام بنانے میں ان کے ممالک کی مدد اور مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

(یو این آئی)

Last Updated : Apr 15, 2024, 6:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.