ETV Bharat / international

اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر، آج قطر میں تدفین - Ismail Haniyeh buried in Qatar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 2, 2024, 11:13 AM IST

Updated : Aug 6, 2024, 8:55 AM IST

Slain Hamas chief Haniyeh to be buried in Qatar حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر میں واقع ان کے گھر لایا گیا۔ آج دوحہ میں نماز جمعہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین عمل میں آئے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

حیدرآباد : حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر میں واقع ان کے گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھیں گئے۔ اس موقع پر اہلیہ نے اسماعیل ہنیہ کو بہادر اور شہید کہا۔ انہوں نے ہنیہ کو فلسطینی عوام کا ہیرو قرار دیا۔ اس دوران افراد خاندان اور حماس کے ارکان بھی موجود تھے۔

گذشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔ تہران یونیورسٹی میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی تھی۔ تہران میں نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی میت کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع ان کے مکان منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی - Ismail Haniyeh Funeral in Tehran

آج نماز جمعہ کے بعد دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا جائے گی اور بعد ازاں ان کی تدفین لوسیل کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر حملے کا حکم، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہنیہ کے قتل کا بدلہ فرض - Direct Attack on Israel

واضح رہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایرانی دارالحکومت تہران میں مبینہ اسرائیلی حملہ میں قتل کردیا گیا تھا۔ وہ ایران کے نئے صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران گئے تھے۔

Last Updated : Aug 6, 2024, 8:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.