ETV Bharat / international

ٹرمپ کی فتح پر حماس نے انتخابی وعدہ یاد دلایا، جانیے کیا کہا

بائیڈن کے تجویز کردہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا انتظار کر رہی حماس نے ٹرمپ کی جیت پر اپنا رد عمل دیا ہے۔

ٹرمپ کی فتح پر حماس نے کیا کہا؟
ٹرمپ کی فتح پر حماس نے کیا کہا؟ (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2024, 4:06 PM IST

غزہ: امریکہ میں عوام نے اپنے اگلے صدر کا انتخاب کر دیا ہے۔ ایسے میں ایک سال سے زائد عرصہ سے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہے غزہ کو امریکہ کے نئے صدر سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ کیونکہ اسرائیلی فوج غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اب بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 61 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔

درجنوں لوگ شمال میں بیت لاہیہ سے بھی نقل مکانی کرنے کے لیے مجبور ہوئے ہیں۔ اسرائیل فوج کمال عدوان اسپتال پر تیسرے دن بھی گولہ باری کر رہی ہے۔

ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر غزہ کی مزاحمتی تنظیم حماس کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

حماس کے سینئر عہدیدار سامی ابو زہری نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ٹرمپ کی فتح ان کے پہلے دیئے گئے بیانات کی جانچ کرے گی۔ واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی تشہیر کے دوران کہا تھا کہ وہ چند گھنٹوں میں غزہ میں جنگ روک سکتے ہیں۔

ابو زہری نے ڈیموکیریٹک کی ہار پر کہا کہ، ڈیموکریٹک پارٹی کا نقصان اس کی قیادت کے غزہ کے بارے میں مجرمانہ موقف کی فطری قیمت ہے۔

سامی ابو زہری نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ، ٹرمپ کو بائیڈن کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔

حماس کے ایک اور سینیئر اہلکار نے کہا کہ، امریکی صدارتی انتخابات میں فتح کا دعویٰ کرنے والے ٹرمپ کو، امریکہ کی غزہ جنگ میں اسرائیل کی اندھی حمایت کو ختم کرنا چاہیے۔

واضح رہے، امریکہ نے غزہ جنگ میں اسرائیل کے سب سے مضبوط اتحادی کا کردار ادا کیا ہے۔ امریکہ نے اسرائیل کو غزہ جنگ میں ہر طرح کی مدد فراہم کی ہے۔ ایک جانب امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرتا رہا ہے اور دوسری جانب اسرائیل کو ہتھیار بھی فروخت کرتا آیا ہے۔ ایسے کئی مواقع آئے جب امریکہ نے اسرائیل پر جنگ بندی کا دباو بنایا لیکن اسرائیل نے امریکہ کی ایک نہ سنی۔ ایسے حالات میں بھی امریکہ نے اسرائیل کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

اب ٹرمپ نے انتخابات میں جیت کا دعویٰ کر دیا ہے اور اپنی جیت کے موقع پر جشن سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنی تقریر میں وعدہ کیا کہ وہ نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائے ان جنگوں کو ختم کر دیں گے جو فی الحال جاری ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران بھی غزہ اور لبنان کی جنگ کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.