ETV Bharat / international

امریکہ کا یو این سکیورٹی کونسل سے غزہ جنگ بندی پر ووٹنگ کا مطالبہ، فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز - Gaza war - GAZA WAR

امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اپنے حالیہ منصوبے کی حمایت میں سکیورٹی کونسل سے ووٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس منصوبے پر تاحال اسرائیل اور حماس کے بیچ اتفاق رائے نہیں ہوا ہے۔ دوسری طرف غزہ کے نصیرات کیمپ پر گذشتہ روز اسرائیل کے حملے میں 274 فلسطینی جاں بحق ہو گئے جس کے بعد غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

غزہ جنگ
غزہ جنگ (Photo: AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 11:25 AM IST

Updated : Jun 10, 2024, 11:34 AM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حالیہ دنوں میں اعلان کردہ اپنے منصوبے کی حمایت میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے ایک مسودے پر ووٹنگ کی درخواست کی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، امریکی وفد کے ترجمان نیٹ ایونز نے ایک بیان میں کہا کہ "امریکہ نے آج سلامتی کونسل سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا۔ سلامتی کونسل کی میز پر پیش گیے گئے امریک مسودے میں حماس سے تمام یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ شامل ہے۔"

نصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے کے بعد کے مناظر
نصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے کے بعد کے مناظر (Photo: AP)
  • نصیرات کیمپ پر حملے میں کم از کم 274 افراد ہلاک

گذشتہ روز غزہ کے نصیرات کیمپ پر اسرائیل کے خونریز حملے میں کم از کم 274 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ اس حملے میں اسرائیل نے اپنے 4 یرغمالیوں کو چھڑانے میں کامیاب رہا۔ وہیں حماس نے اس حملے میں کئی یرغمالیوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے جسے اسرائیلی فوج نے فوری طور پر مسترد کر دیا۔

نصیرات کیمپ پر حملے میں 274 فلسطینی جاں بحق
نصیرات کیمپ پر حملے میں 274 فلسطینی جاں بحق (Photo: AP)
  • اسرائیلی حملے پر حماس کا شدید رد عمل

نصیرات کیمپ سے چار یرغمالیوں کو چھڑانے کے آپریشن میں 274 فلسطینوں کے قتل پر رد عمل دیتے ہوئے حماس نے رد عمل دیتے ہوئے اسرائیل پر پیچیدہ اور خوفناک جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا۔ اسی کے ساتھ حماس نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں ایک امریکی شہری سمیت تین دیگر یرغمالی بھی مارے گئے جسے اسرائیل چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسرائیلی حملے میں وسیع پیمانے پر ہلاکتیں اور تباہی
اسرائیلی حملے میں وسیع پیمانے پر ہلاکتیں اور تباہی (Photo: AP)

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیر بینی گینٹز جنگی کابینہ سے مستعفی، نیتن یاہو پر قبل از وقت الیکشن کیلئے دباؤ میں اضافہ

رفح کے بعد نصیرات کیمپ پر وحشیانہ حملہ، جاں بحق فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار سے تجاوز

Last Updated : Jun 10, 2024, 11:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.