ETV Bharat / international

غزہ جنگ: فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز، ترک وزیر خارجہ کی ہانیہ سے ملاقات

Gaza War Update: غزہ میں میں جاری اسرائیل کے اندھادھند حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج کی بمباری میں 165 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2024, 1:00 PM IST

Updated : Jan 22, 2024, 6:30 AM IST

غزہ میں اسرائیل اندھادھند بمباری جاری ہے۔ رہائشی علاقوں میں صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں مزید 165 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ غزہ کے خان یونس میں اور العمل اسپتال کے قریب بھی اسرائیل نے حملے کیے۔ رفح اور بریج کیمپ پر حملے میں مزید پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔ ان حملوں کے بعد غزہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

  • 'فلسطینی ریاست کا انکار ناقابل قبول'

اسی دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا انکار ناقابل قبول ہے۔ انٹونیو گوٹیریس نے ہفتے کے روز کمپالا میں ایک تقریر میں کہا کہ "فلسطینی عوام کے اپنی ریاست بنانے کے حق کو سب کو تسلیم کرنا چاہیے۔" گوٹیریس نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا درجہ دینے سے انکار "ایک تنازع کو غیر معینہ مدت تک طول دے گا جو عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ یہ مسئلہ پولرائزیشن کو فروغ دے گا، اور اس سے ہر جگہ انتہا پسندوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔"

واضح رہے کہ حال ہی میں صہیونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل ایسا نہیں ہونے دے گا۔ ایک تازہ بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کا مکمل سیکورٹی کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھے گا۔ ان کے اس بیان کو بھی فلسطینی ریاست کی مخالفت کے طور پر لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: نتن یاہو دو ریاستی حل کی حمایت کریں گے: امریکی صدر جو بائیڈن

غزہ جنگ کی حکمت عملی پر اعلیٰ اسرائیلی حکام کے درمیان اختلافات ابھرنے لگے

  • ترک وزیر خارجہ کا حماس سے تبادلہ خیال

ترکی کے وزیر خارجہ ہقان فیدان نے فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہانیہ سے میٹنگ کی ہے۔ اس دوران دونوں فریقوں نے یرغمالیوں کی رہائی، جنگ بندی کی اہمیت اور غزہ پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ اطلاع ترک سفارتی ذرائع نے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ فیدان نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ ہانیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جلد جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ، یرغمالیوں کی رہائی اور طویل مدتی امن کو یقینی بنانے کے لیے دو ریاستی حل جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایجنسی مع مشمولات

Last Updated : Jan 22, 2024, 6:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.