ETV Bharat / international

نیشنل الائنس کے امیدوار الیگزینڈر اسٹب نے فن لینڈ کا صدارتی انتخابات جیتا - الیگزینڈر اسٹب

Finland presidential election فن لینڈ کی وزارت انصاف کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، نیشنل الائنس کے امیدوار الیگزینڈر اسٹب کو 51.6 فیصد ووٹ ملے، جب کہ آزاد گرین امیدوار پیکا ہاوسٹو کو 48.4 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔

Alexander Stubb
الیگزینڈر اسٹب
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 3:17 PM IST

ہیلسنکی: فن لینڈ میں نیشنل کولیشن کے صدارتی امیدوار الیگزینڈر اسٹب نے اتوار کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ فن لینڈ کی وزارت انصاف کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اسٹب کو 51.6 فیصد ووٹ ملے، جب کہ آزاد گرین امیدوار پیکا ہاوسٹو کو 48.4 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ ہاوسٹو نے اسٹب کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد بھی دی ہے۔

فن لینڈ کے نئے صدر کی تصدیق کے بعد الیگزینڈر اسٹب نے کہا کہ میں وعدہ کر سکتا ہوں کہ اس کام کے لیے ہر روز اپنی پوری کوشش کروں گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے الیگزینڈر اسٹب نے کہا کہ فن لینڈ اب ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

اسٹب یکم مارچ کو نارڈک ملک کے 13ویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ انتخابات میں 70.7 فیصد ووٹنگ ہوئی۔55 سالہ الیگزینڈر اسٹب یورپی پارلیمنٹ کے رکن، فن لینڈ کی پارلیمنٹ کے رکن، فن لینڈ کے وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور یورپی انویسٹمنٹ بینک کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

الیگزینڈر اسٹب نے بین الاقوامی سیاست میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ اور وہ سویڈش، فینیش، انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبان پر بھی مہارت رکھتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ فن لینڈ میں ہر چھ سال بعد صدارتی انتخابات ہوتے ہیں۔ انتخابات براہ راست عوامی ووٹ کے ذریعے کرائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فن لینڈ کی نیٹو اتحاد میں باضابطہ شمولیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.