ETV Bharat / international

مانچسٹر ایئرپورٹ پر برطانوی پولیس کا پاکستانی نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل - Pakistani Youth Tortured - PAKISTANI YOUTH TORTURED

برطانوی پولیس نے اس وقت اپنی حد کو پار کر دیا جب اس کے اہلکاروں نے ایک پاکستانی نوجوان پر تشدد برپا کیا اور اس کی بے دردی سے پٹائی کر دی۔ پولیس تشدد کا ویڈیو جب وائرل ہوا تو پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

مانچسٹر ایئرپورٹ پر برطانوی پولیس کا پاکستانی نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل
مانچسٹر ایئرپورٹ پر برطانوی پولیس کا پاکستانی نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل (Grab Image From Viral Video on X)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 12:50 PM IST

مانچسٹر ایئرپورٹ پر برطانوی پولیس کا پاکستانی نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل (Viral Video on X)

برطانیہ: برطانوی پولیس نے ایک مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک نوجوان کو دبوچ لیا اور اسے زمین پر لٹا دیا، اس کے ہاتھ پیچھے سے باندھ دیئے اور لاتوں سے مارنا شروع کر دیا۔ یہ ایک وائرل ویڈیو کی منظر کشی ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آرہا نوجوان ایک پاکستانی ہے۔ پولیس کے تشدد کا یہ ویڈیو جب وائرل ہوا تو برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی نے احتجاج شروع کر دیا، جس کے بعد محکمہ پولیس حرکت میں آئی اور پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی۔

کیا ہے پورا واقعہ:

پولیس کے مطابق مانچسٹر ائیرپورٹ پر مسافروں کی جانب سے جھگڑے کی اطلاع پر منگل کو ٹھیک 8 بج کر 25 منٹ پر مسلح افسران کو ایئر پورٹ پر طلب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایئرپورٹ پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کے دوران پولیس اور مسافروں میں ٹکراؤ ہوا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس تشدد میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک نوجوان کے قریب آکر کہا کہ وہ ایک مطلوبہ شخص ہے۔ اس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی جس کے بعد یہ سب ہنگامہ ہوا۔ پولیس نے نوجوان کو پیٹ کے بل لٹا دیا اور اس کی لاتوں سے پٹائی شروع کر دی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی برطانوی پولیس نے ویڈیو میں نظر آرہے ایک پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔

وائرل ویڈیو کو ائیر پورٹ پر موجود عینی شاہدین اور متاثرین کے خاندان کی جانب سے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس واقعہ کے حوالے سے برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ بدھ کی رات سینکڑوں افراد گریٹر مانچسٹر کے روچڈیل میں پولیس سٹیشن کے باہر پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

گریٹر مانچسٹر کے میئر نے بھی اس ویڈیو کو پریشان کن قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے پائی جانے والی تشویش کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.