ETV Bharat / entertainment

ناظرین کے درمیان ایک منفرد شناخت بنانے والے شاہد کپور 43 سال کے ہوئے - شاہد کپور

Shahid Kapoor Birthday: دہلی میں 25 فروری 1981 کو پیدا ہوئے شاہد کپور کو اداکاری وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد پنکج کپور مشہور اداکار ہیں۔ شاہد کپور نے اپنے کیرئیر کا آغاز اشتہاری فلموں سے کیا۔ بطور اداکار کیرئیر کا آغاز 2003 میں آئی فلم ’عشق وشق‘ سے کیا، یہ فلم کامیاب رہی اور انہیں فلم فیئر کے ڈیبو اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Shahid Kapoor Birthday
ناظرین کے درمیان ایک منفرد شناخت بنانے والے شاہد کپور 43 سال کے ہوئے
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 25, 2024, 4:42 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور آج 43 برس کے ہو گئے۔ بالی ووڈ میں شاہد کپور ایک ایسے اداکار کے طور شمار کیے جاتے ہیں، جنہوں نے اپنی رومانوی شبیہ کے ذریعہ ناظرین کے درمیان ایک منفرد شناخت بنائی۔

دہلی میں 25 فروری 1981 کو پیدا ہوئے شاہد کپور کو اداکاری وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد پنکج کپور مشہور اداکار ہیں۔ شاہد کپور نے اپنے کیرئیر کا آغاز اشتہاری فلموں سے کیا۔ بطور اداکار کیرئیر کا آغاز 2003 میں آئی فلم ’عشق وشق‘ سے کیا، یہ فلم کامیاب رہی اور انہیں فلم فیئر کے ڈیبو اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلم عشق وشق کے بعد شاہد کپور نے ’فدا، دل مانگے مور، دیوانے ہوئے پاگل، واہ لائف ہو تو ایسی، شکھر، 36 چائنا ٹاؤن، چپ چپ کے‘ جیسی چند فلموں میں کام کیا لیکن یہ سبھی فلمیں فلاپ رہیں۔ 2006 میں انہیں سورج بڑجاتیہ کی فلم ’وواہ‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ شاہد نے اس فلم میں اپنی سنجیدہ اداکاری سے شائقین کے دل جیت لئے۔ یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی اور اسی کے ساتھ شاہد فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت قائم کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

سال 2007 کی فلم جب وی میٹ شاہدکپور کے کیرئر کی کامیاب فلم ثابت ہوئی۔ امتیاز علی کی ہدایت میں بنی فلم میں شاہد کپور اور قرینہ کپور کی جوڑی کو مداحوں نے بے انتہا پسند کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے لئے شاہد کپور کو بہترین اداکار کے لئے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔ 2009 میں فلم کمینے شاہد کپور کی ایک اور اہم فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں شاہد کپور نے ڈبل رول ادا کیا۔ اس فلم کے لئے بھی شاہد کپور کا نام فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔

سال 2010 سے 2012 تک کا وقت شاہد کے کیرئیر کے لئے برا ثابت ہوا۔ اس دوران ان کی ’دل بولے ہڈپا، چانس پہ ڈانس، پاٹھشالہ، بدمعاش کمپنی، ملیں گے ملیں گے، موسم اور تیری میری کہانی‘ جیسی فلمیں منظرعام پر آئیں لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں رہی حالانکہ فلم موسم میں شاہد کپور کی اداکاری کو ناظرین نے ضرور پسند کیا۔

سن 2013 میں شاہد کپور کی فلم ’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘ اور ’آرراجکمار‘ منظر عام پر آئیں۔ پربھودیوا کی ہدایت میں بنی فلم آرراجکمار کو اوسط کامیابی ملی ۔ اس فلم میں شاہد کپور نے اپنے زبردست ایکشن مناظرسے ناظرین کا دل جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سن 2014 میں شاہد کپور کی فلم’حیدر‘ آئی۔ وشال بھاردواج کی ہدایت میں بنی فلم ’حیدر‘ میں ان کی بااثر اداکاری کے لیے شاہد کپور کو بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔شاہد کی فلموںمیں ’رنگون، اڑتا پنجاب، پدماوت، بتی گل میٹر چالو اور سپر ہٹ فلم ’کبیر سنگھ‘ قابل ذکر ہیں۔ شاہد کپور کی آنے والی فلموں میں دیوا اہم ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.