ETV Bharat / entertainment

ثانیہ مرزا اہل خانہ کے ساتھ سفرِ حج پر روانہ، خیر خواہوں سے دعاؤں کی اپیل - SANIA MIRZA LEAVES FOR HAJ - SANIA MIRZA LEAVES FOR HAJ

حج 2024 بروز جمعہ 14 جون سے شروع ہوگا، حج ایک لازمی مذہبی فریضہ ہے جو ان مسلمانوں پر فرض ہے جو جسمانی اور مالی طور پر زندگی میں کم از کم ایک بار حج کرنے کی استطاعت رکھتے ہوں۔

Sania Mirza left for Haj
ثانیہ مرزا اہل خانہ کے ساتھ سفرِ حج کے لیے روانہ (Photo: Instagram @mirzasaniar)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 11:59 AM IST

Updated : Jun 10, 2024, 12:06 PM IST

حیدرآباد: سابقہ بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اتوار 9 جون کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ پہلی بار سفر حج کے لیے روانہ ہوئی۔ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پیارے دوستو اور عزیزو مجھے حج کے مقدس سفر پر جانے کا ناقابل یقین موقع نصیب ہوا ہے۔ میں اس سفر پر جانے سے قبل آپ سے عاجزی کے ساتھ کسی بھی غلطی اور کوتاہیوں کے لیے معافی چاہتی ہوں۔ خود کو نجات دلانے اور روحانی تجدید کی تلاش کے اس موقع کے لیے میرا دل شکرگزاری سے بھر گیا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ میری دعائیں قبول فرمائے اور مجھے صراط مستقیم پر چلائے۔

وہ آگے لکھتی ہیں کہ میں بہت خوش قسمت ہوں اور بے حد مشکور ہوں کہ اللہ تعالی نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔ براہ کرم مجھے اپنے خاص دعاؤں میں یاد رکھیں، میں عاجزی و انکساری اور مضبوط ایمان کے ساتھ ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آنے کی امید کرتی ہوں۔

وہیں ان کی بہن اور انٹرپرینور انعم مرزا نے بھی انسٹاگرام پر سفر حج پر جانے کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ میں اپنی زندگی کے سب سے اہم سفر، حج کا سفر شروع کر رہی ہوں۔ میں آپ کے ساتھ چند الفاظ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔ یہ سفر صرف ایک جسمانی سفر نہیں ہے، بلکہ ایک گہرا روحانی تجربہ ہے جس کے لیے میں دل اور دماغ دونوں سے تیاری کر رہی ہوں۔ یہ سوچنے، توبہ کرنے اور ایمان کی تجدید کا وقت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کی حمایت اور دعائیں میرے لیے کافی معنی رکھتی ہیں۔ میں آپ کی محبت اور نیک تمناؤں کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتی ہوں کیونکہ میں معافی، امن اور اللہ سے قریبی کا تعلق چاہتی ہوں۔ میں عاجزی کے ساتھ آپ سبھی سے معافی مانگتی ہوں، جس کسی کو میں نے جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر تکلیف دی ہو۔ یہ میری مخلصانہ امید ہے کہ آپ مجھے معاف کر دیں گے۔ مجھے امید ہے کہ میں زیادہ ہمدرد اور زیادہ عاجزی کے ساتھ واپس آؤں گی۔ براہِ کرم اس مقدس وقت میں مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ ہم سب کو امن، خوشی اور تکمیل نصیب فرمائے۔

ثانیہ مرزا کی والدہ نسیم مرزا نے بھی انسٹراگرام پر ایک گروپ فوٹو شیئر کیا ہے۔ حج 2024 بروز جمعہ 14 جون کو شروع ہوگا، جمعرات کی شام فلکیاتی رصد گاہوں کی جانب سے چاند کی شناخت کے بعد نماز عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ حج ایک لازمی مذہبی فریضہ ہے جو ان مسلمانوں کو ادا کرنا چاہیے جو جسمانی اور مالی طور پر زندگی میں کم از کم ایک بار اسے ادا کرنے کی استطاعت رکھتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں ٹینس کو بدلنے میں لیجنڈ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کلیدی کردار رہا ہے

ثانیہ نے فیملی کے ساتھ عمرہ کیا، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ برقع میں نظر آئیں

Last Updated : Jun 10, 2024, 12:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.