ETV Bharat / entertainment

سابق برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ ڈھول پر جان سینا کا رقص، اننت-رادھیکا کی شادی کے دس ناقابل یقین لمحات - Anant Radhika Wedding

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 12:27 PM IST

اننت-رادھیکا کی شادی میں کچھ ایسے لمحات آئے ہیں جن پر یقین کرنا آسان نہیں ہے۔ یہ ویڈیوز دیکھ کر آپ یقیناً مشہور کیری میناٹی کی زبان میں کہیں گے اسمبھو۔

Anant Radhika Wedding
اننت-رادھیکا کی شادی (Photo: ANI)

ممبئی: امبانی خاندان نے پوری دنیا کو بتا دیا کہ شادی ہو تو ایسی ہو۔ مکیش امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر اپنی ہی کمپنی کی ٹیگ لائن 'کر لو دنیا مٹھی میں' کو حقیقت میں بدل دیا۔ اننت رادھیکا کی شادی میں مکیش امبانی نے ملک اور دنیا کی نامور شخصیات کو ایک ہی چھت کے نیچے کھڑے ہو کر لطف اندوز ہونے کا موقع دیا۔ ایسے میں اننت رادھیکا کی شاہی شادی سے ہمیں کچھ ناقابل یقین لمحات ملے ہیں جن کا 90 کی دہائی کے لوگوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

جان سینا کا ڈانس

اگر آپ 90 کی دہائی سے ہیں تو یہ آپ کے لیے ایک خواب کی طرح ہوگا کہ جان سینا جنہیں آپ نے ہمیشہ رنگ میں دیکھا تھا، آپ کے ملک میں آئیں گے اور آپ کے ہندوستانی لباس میں ڈھول پر رقص کریں گے اور وہ بھی شادی کی بارات میں۔ آپ نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو گا۔ لیکن اس ناممکن کو ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس مین مکیش امبانی نے ممکن کر دکھایا۔

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم

دو سو سال تک ہندوستان پر حکومت کرنے والا ملک برطانیہ بھی آج ہندوستان کے سامنے غریب نظر آرہا تھا کیونکہ مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کی شادی میں سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور ٹونی بلیئر کو خاندان سمیت مدعو کیا تھا۔ بورس اپنے پورے خاندان کے ساتھ بھارت آئے اور شادی میں ڈانس کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں بورس ایک بچے کو گود میں لے کر رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔

فیفا کے صدر کا رنویر کے ساتھ ڈانس

فٹ بال کو دنیا کا سب سے بڑا کھیل سمجھا جاتا ہے۔ فیفا (فٹ بال کی بین الاقوامی کنٹرولنگ باڈی) کے صدر گیانی انفینٹینو بھی اننت رادھیکا کی شادی میں مہمان تھے۔ یہاں گیانی انفینٹینو نے رنویر سنگھ کے ساتھ دنیا کے مشہور گلوکار اے پی ڈھلون کے گانوں پر ڈانس کیا۔ کیا آپ نے کبھی ایسا سوچا تھا؟

رجنی کانت کا ڈانس

ساؤتھ سینما کے گاڈ اور سپر اسٹار تھلائیوا کے مداح اپنے اسٹار اداکار کو شادی کی بارات میں رقص کرتے دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔ اننت کی بارات میں رجنی کانت کو انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ دیسی انداز میں رقص کرتے دیکھا گیا ہے، جس میں مکیش امبانی بھی ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

رادھیکا مرچنٹ کی انٹری

جب عام لوگوں کے گھر شادی ہوتی ہے، جب بیٹی یا بہن دلہن بن کر آتی ہے تو بہت سے انٹری گانے چلائے جاتے ہیں، لیکن مکیش امبانی نے اپنی چھوٹی بہو کی برائیڈل انٹری کے لیے گلوکاروں کی لائن لگا دی۔ اس موقع پر شریا گھوشال نے رادھیکا کی برائیڈل انٹری پر لائیو گانا گایا۔ عام لوگ خواب میں بھی اننت رادھیکا جیسی شادی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

کیٹرینہ کی نظر سلمان خان پر

کیٹرینہ کیف اننت رادھیکا کی شادی میں اپنے اسٹار شوہر وکی کوشل کے ساتھ پہنچی تھیں۔ ساتھ ہی ایک ویڈیو میں سلمان خان اور شاہ رخ خان بھنگڑے پالے پر ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں جو کہ 90 کی دہائی کے لوگوں کے لیے بھی کسی خواب سے کم نہیں۔ کیٹرینہ اپنے شوہر وکی کے ساتھ کھڑی اپنے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کا ڈانس دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔ کیا یہ بھی مزے کی بات نہیں؟ اس وقت میں اور کیا دیکھنا باقی ہے، یہ تو مکیش امبانی ہی بتا سکتے ہیں۔

رنبیر عالیہ-کیٹرینہ

اسی دوران رام مندر کے افتتاح کے بعد سابق جوڑے کیٹرینہ کیف اور رنبیر کپور ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے۔ رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اننت-رادھیکا کی شادی میں پہنچے تھے اور یہاں رنبیر، کیٹرینہ، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل سب ایک ساتھ ڈانس کرتے نظر آئے۔

انیل کپور کا ڈانس

فلم رام لکھن میں لکھن کا کردار ادا کرنے والے انیل کپور نے 'مائی نیم از لکھن' پر مزے دار ڈانس کیا۔ انیل کپور کے مداحوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ وہ انیل کپور کو ایسی شادی میں اپنے ہی گانوں پر کھل کر ڈانس کرتے دیکھیں گے۔

ویراٹ کوہلی- انوشکا شرما

اننت اور رادھیکا کی شادی میں اسٹار جوڑے ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما سب سے زیادہ یاد کیے گئے۔ اس عالمی شہرت یافتہ جوڑے کو مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کے ایک بھی فنکشن میں بھی نہیں دیکھا گیا۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر لوگ کہہ رہے ہیں کہ مکیش امبانی نے پوری دنیا خرید لی، لیکن ویراٹ-انوشکا کو نہیں خرید سکے۔ آپ کو بتا دیں ویراٹ-انوشکا فی الحال لندن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اننت رادھیکا کی شادی میں جم کر تِھرکے کنگ خان اور بھائی جان

اننت رادھیکا کے شادی کی تقریب جاری، شاہ رخ، عامر، دھونی اور پرینکا-نک سمیت ان ستاروں نے کی شرکت

اکشے کمار کورونا سے متاثر، اداکار اننت-رادھیکا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.