نئی دہلی: اس سال مارچ کے مہینے میں خاص طور پر سیمنٹ، کوئلہ، بجلی اور اسٹیل کی صنعتوں کی اچھی کارکردگی کے ساتھ ملک کے بنیادی شعبے کی آٹھ اہم صنعتوں کی پیداواری نمو زیر جائزہ مہینے میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ رہی۔
اس کے باوجود ترقی کی یہ شرح پچھلے مہینے کے مقابلے کم رہی۔فروری میں بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 6.7 فیصد تھی۔سال 2023-24 میں بنیادی صنعتوں کی مجموعی پیداوار میں اضافہ سالانہ بنیادوں پر 7.5 فیصد رہا۔
منگل کو وزارت تجارت و صنعت کی طرف سے جاری کردہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2024 میں سیمنٹ، کوئلہ، بجلی، قدرتی گیس، اسٹیل اور خام تیل کی پیداوار ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے مقابلے زیادہ رہی، جبکہ اس ماہ کے دوران کھاد اور پیٹرولیم ریفائنری پیداوار میں مارچ 2023 کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آئی سی آئی آٹھ اہم صنعتوں کی پیداوار کی مشترکہ اور انفرادی کارکردگی کی پیمائش کرتا ہے۔ان آٹھ بڑی صنعتوں کا ملک کے کل صنعتی پیداواری اشاریہ میں 40.27 فیصد تعاوم ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2024 میں سیمنٹ کی پیداوار مارچ 2023 کے مقابلے میں 10.6 فیصد زیادہ رہی۔ اسی عرصے کے دوران کوئلے کی پیداوار میں سال در سال 8.7 فیصد اضافہ ہوا اور خام تیل اور بجلی کی پیداوار میں بالترتیب دو فیصد اور آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔ اس بار مارچ 2023 کے مقابلے مارچ میں قدرتی گیس کی پیداوار میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے کے دوران اسٹیل کی پیداوار میں سال در سال 5.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: اگلے 4-5 سالوں میں اسٹارٹ اپس میں 10 گنا اضافہ ہوگا
ریلیز کے مطابق، سالانہ بنیادوں پر مارچ 2024 میں فرٹیلائزر اور پیٹرولیم ریفائنری کی پیداوار میں بالترتیب 1.3 فیصد اور 0.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
(یو این آئی)