ETV Bharat / bharat

آپ کی خاموشی کو وقف ترمیمی بل کی حمایت تسلیم کیا جائے گا، اس لیے ای میل کرنا ضروری: جماعت اسلامی ہند - eMail Against Waqf Amendment Bill - EMAIL AGAINST WAQF AMENDMENT BILL

جماعت اسلامی ہند نے زور دے کر مسلمانان ہند اور انصاف پسند برادران وطن سے وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں بل کا جائزہ لے رہی جے پی سی کو ای میل کرنے کی اپیل کی ہے۔ جماعت اسلامی کے مطابق اگر کوئی اس معاملے میں سست روی سے کام لیتا ہے تو اس کی خاموشی کو حکومت ترمیمی بل کی حمایت تسلیم کرے گی۔

آپ کی خاموشی کو وقف ترمیمی بل کی حمایت تسلیم کیا جائے گا، اس لیے ای میل کرنا ضروری
آپ کی خاموشی کو وقف ترمیمی بل کی حمایت تسلیم کیا جائے گا، اس لیے ای میل کرنا ضروری (Getty Images)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2024, 3:20 PM IST

اورنگ آباد: وقف ترمیمی بل 2024 کا جائزہ لے رہی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو بل سے متعلق اپنی رائے ( ای میل، واٹس ایپ کے ذریعہ) روانہ کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ایسے میں ملی و سماجی تنظیموں نے اس موقع کو غنیمت جان کر وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں جے پی سی کو زیادہ سے زیادہ ای میل روانہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اورنگ آباد میں جماعت اسلامی ہند کی ایک پریس کانفرنس میں جماعت کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ اگر مسلمانان ہند بل کی مخالفت میں ای میل کے ذریعہ اپنا احتجاج درج نہیں کراتے ہیں تو حکومت ہند اسے بل کی حمایت میں آپ کی خاموش تائید تسلیم کرے گی۔

ملی تنظیموں نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذریعہ جاری کیے گئے کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے جے پی سی کو وقف ترمیمی کی مخالفت میں ای میل روانہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایسا مانا جا رہا ہے کہ گزشتہ چند روز میں اس سے متعلق جو بیداری مہم چلائی گئی ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، کیونکہ گزشتہ تین روز میں جے پی سی کو روانہ کیے گئے ای میل کی تعداد لاکھوں میں تھی اور اب یہ کروڑوں میں پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے، حکومت ہند نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اس جے پی سی کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان پر مشتمل جے پی سی تشکیل دی گئی ہے جو حکومت کے تجویز کردہ وقف ترمیمی بل کا جائزہ لے رہی ہے اور اس معاملے میں شفافیت لانے کے لیے عوامی رائے بھی طلب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.