ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - Todays Top News - TODAYS TOP NEWS

یہ الیکشن ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا ہے، یہ ملک صرف چند لوگوں کی جاگیر نہیں ہے، اکھلیش یادو مختار انصاری کے اہل خانہ سے کریں گے ملاقات، ایس آئی پیپر لیک کیس: ای ڈی نے جموں میں منقولہ جائیداریں منسلک کی، فلسطین: نمازیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے گئے جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 9:04 PM IST

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے سہارنپور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کا الیکشن صرف حکومت بنانے کا انتخاب نہیں ہے، بلکہ یہ الیکشن ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا ہے۔اس دوران انہوں نے اپوزیشن پر سخت زبانی حملے کئے۔
  • کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں سے ہمارا ملک ایک ایسی حکومت کے ہاتھ میں ہے جس نے مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اس حکومت نے عام لوگوں پر ظلم کیا ہے۔ یہ ملک صرف چند لوگوں کی جاگیر نہیں ہے۔ یہ ملک ہم سب کا ہے۔
  • کانگریس پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں گوا، مدھیہ پردیش اور دادر کی 6 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
  • دہلی کی راوز ایونیو کورٹ نے شراب کی پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 18 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ اب اس کیس کی سماعت 18 اپریل کو ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی آج ان کی ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔
  • سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو مختار انصاری کے اہل خانہ سے ملنے غازی پور جائیں گے۔ ان سے پہلے ایم آئی ایم چیف اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی محمد آباد میں انصاری کے گھر پہنچے تھے۔ وہاں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
  • انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جموں نے جموں و کشمیر کے سب انسپکٹر پیپر لیک معاملے میں ایک کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔اس کی جانکاری ای ڈی نے سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر دی ہے۔
  • جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے درہال سروتھا مہرا علاقے میں مشتبہ افرا دکی نقل وحرکت کے بعد فوج نے ہوائی فائرنگ کی سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کواپنے محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی۔
  • مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں لیلۃ القدرکے موقع پر نماز ادا کر رہے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے مظالم برپا کیے۔ نمازیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے گئے تو دوسری جانب متعدد فلسطینیوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔
  • اسرائیلی وزیراعظم کو جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل میں اضافہ کے لیے کوششوں کی ہدایت دینے کے بعد صدر بائیڈن نے اب قطر اور مصر پر حماس کو یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے تک پہنچنے کے لیے دباؤ بنانے پر زور دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.