حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
- مشرقی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کے سیاست سے سبکدوشی کے اعلان کے بعد اب دہلی کے چاندنی چوک سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
- بھوجپوری اسٹار سِنگر پون سنگھ نے آسنسول لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ روز بی جے پی نے پون سنگھ کو آسنسول سے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔
- بہار کے تاریخی گاندھی میدان میں آج انڈیا اتحاد کی طرف سے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو یادو نے کہا کہ مودی ہندو نہیں ہیں۔ اس بار بہار کی عوام بی جے پی کو سبق سکھائے گی۔
- احتجاج کر رہے کسانوں نے اب 6 مارچ کو دہلی کی طرف کوچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھیر نے کہا کہ 10 مارچ کو کسان پورے ملک میں ٹرینوں کو بھی روکیں گے۔
- وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ کو کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ جس کے پیش نظر وادی میں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے اور تمام سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر ہیں۔
- وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔ حکام نے لوگوں سے موسم بہتر ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
- پاکستان میں شہباز شریف کو دوسری بار ملک کا وزیراعظم منتخب کرلیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں ہونے والے وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں چھ پارٹیوں کے اتحادی لیڈر شہباز شریف نے 201 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے لیڈر عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے۔
- امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے فریم ورک پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ اب حماس کو اس پر فیصلہ کرنا ہے۔ جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل ان کی شرائط مان لے تو 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر جنگ بندی ممکن ہے۔
- بھوک و پیاس سے تڑپ رہے غزہ میں اسرائیل کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 فلسطینی جاں بحق اور 117 زخمی ہوگئے۔ جس کے ساتھ جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 30,410 تک پہنچ گئی ہے۔
- ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت سے بھارت کو فائدہ پہنچا ہے۔ کیونکہ وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقام پر پہنچ گیا ہے۔
- اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ کے دوسرے دن بالی ووڈ کے تینوں خان نے ناٹو ناٹو کے ہک اسٹیپ پر ایک ساتھ پرفارم کیا۔ اس خاص لمحے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔