ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں 31 جنوری کے اہم واقعات - آج تاریخ میں کیا کیا ہوا

Today's World History: اکتیس جنوری کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1865 میں آج ہی کے دن امریکہ میں 'غلامی کے خاتمے' سے متعلق 13واں ترمیمی بل منظور ہوا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 31, 2024, 6:49 AM IST

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 31 جنوری کے اہم واقعات اس طر ح ہیں:
1561۔ گجرات کے پاٹن میں ماچی واڑہ کی جنگ میں افغانستان کے مبارک خان لوہانی نے مغل بادشاہ اکبر کے وزیر بیرم خان کو قتل کردیا تھا۔ لوہانی کا باپ بیرم خان کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔
1865۔ امریکہ میں 'غلامی کے خاتمے' سے متعلق 13واں ترمیمی بل منظور ہوا۔
1893۔ ’کوکا کولا‘ٹریڈ مارک کا امریکہ میں پہلی بار پیٹنٹ کیا گیا۔
1915۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران جرمنی نے روس کے خلاف زہریلی گیس کا استعمال کیا۔
1946۔ اس وقت کی سوویت یونین کے ماڈل کی بنیاد پر یوگوسلاویہ کی چھ ممالک میں تحلیل (سربیا، مانٹے نیگرو، کروشیا، سلووینیا، بوسنیا۔ہرزے گوینیا، میسیڈونیا)۔
1948۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں فساد بھڑک اٹھے۔
1950۔امریکی صدر ہیری۔ ایس۔ ٹرومین نے ہائیڈروجن بم بنانے کے پروگرام کا اعلان کیا۔
1961۔ ڈیوڈ بین گوریون نے اسرائیل کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دیا۔
1961 ۔ بہار کے پہلے وزیر اعلی شری کرشن سنہا کا انتقال ہوا۔
1963 ۔ مور کو ہندوستان کا قومی پرندہ قرار دیا گیا۔
1966۔ سوویت یونین نے لونا پروگرام کے تحت بغیر انسان کے لونا۔9 اسپیس کرافٹ لانچ کیا۔
1971۔ مشرقی اور مغربی برلن کے مابین 19 سال کے وقفے کے بعد ٹیلی فون خدمات پھر سے بحال ہوئیں۔
1983۔ کلکتہ ملک کے پہلے تیرتے ہوئے ڈرائی ڈوک میں کام کاج شروع ہوا۔
1984۔ امریکہ نے نیوادا تجربہ گاہ پر نیوکلیائی ٹسٹ کیا۔
1985۔ انسداد دل بدل قانون سے متعلق 52 ویں ترمیمی بل کو لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا نے بھی منظوری ملی۔
1995۔ اسرو نے انسیٹ 2 ای کے کچھ حصے 10 برس کے لئے کرائے پر دینے کے لئے انٹیل سیٹ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے۔
1996۔ سری لنکا میں خودکش حملے میں 86 افراد کی موت اور 1400 زخمی ہوئے۔
1997۔ بحریہ کا پہلا طیارہ بردار جنگی جہاز آئی این ایس وکرانت بحریہ کے بیڑے سے ہٹادیا گیا۔
2000 ۔الاسکا ایئر لائنز کا طیارہ بحرالکاہل میں کیلیفوونیا کے ساحل پر حادثہ کا شکار ہوا، جس میں طیارے میں سوار تمام 88 افراد مارے گئے۔
2004۔ پاکستان نیوکلیئر پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقادر خان دیگر ممالک کو جوہری ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاملے میں گرفتار کیا۔
2005۔ جنرل جوگیندر جسونت سنگھ ہندوستانی فوج کے سربراہ مقرر ہوئے۔
2007۔ فولاد کی ہندوستانی کمپنی ٹاٹا اینگلو ڈچ فولاد کمپنی کورَس کےحصول کے بعد دنیا کی پانچویں بڑی کمپنی بنی۔
2010۔ ہالی وڈ فلم ’اوتار‘دو بلین ڈالر کی کمائی کرکے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کامیابی کرنے والی فلم بنی۔
2013۔ جنوبی افریقہ کے پریٹوریا میں ایک ٹرین حادثے میں تقریباً 300 لوگ زخمی ہوئے۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.