ETV Bharat / bharat

تاریخ کے آئینے میں یکم فروری کا دن - آج یکم فروری کی تاریخ

Today's World History: یکم فروری کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1958 میں آج ہی کے دن مصر اور شام نے متحدہ عرب جمہوریہ میں ادغام کے منصوبہ کا اعلان کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 1, 2024, 6:41 AM IST

Updated : Feb 1, 2024, 8:33 AM IST

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں کے کچھ اہم واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1785۔وارین ہیسٹنگز نے آخری بار کونسل کی میٹنگ میں حصہ لیا اور اس کے بعد انہوں نے بنگال کے گورنر جنرل کے عہدے سے استعفی دے دیا۔
سنہ 1787۔لارڈ کارن والس نے گورنر جنرل آف انڈیا کے عہدہ کا حلف لیا تھا۔
سنہ 1827۔بنگال کلب آف کلکتہ کی تشکیل عمل میں آئی۔
سنہ 1831۔ملک میں پہلی للت کلا نمائش کلکتہ میں منعقد ہوئی تھی۔
سنہ 1835۔ایسٹ انڈیا کمپنی نے دارجلنگ کو سکم سے لیز پر لیا۔
سنہ 1855۔ ایسٹ انڈیا ریلوے کا باقاعدہ افتتاح اور کمپنی نے اس کام میں ہوئے مصارف کو اس برس رانی گنج سے کلکتہ کوئلہ ڈھونے سے ہوئے منافع سے پورا کیا۔
سنہ 1881۔دلی کے سب سے پرانے کالج سینٹ اسٹیفن کالج کا قیام ہوا تھا۔
سنہ 1884۔ملک میں ڈاک بیمہ اسکیم شروع ہوئی تھی۔
سنہ 1922۔مہاتما گاندھی نے ملک کے اس وقت کے وائسرائے کو تحریری طور پر مطلع کیا کہ وہ اپنا آندولن تیز کر رہے ہیں اور اسی کے ساتھ ملک بھر میں عدم تعاون کی تحریک نے زور پکڑ لیا۔
سنہ 1958۔مصر اور شام نے متحدہ عرب جمہوریہ میں ادغام کے منصوبہ کا اعلان کیا۔
سنہ 1972۔ہندوستانی بین الاقوامی ائرپورٹ اتھارٹی کی تشکیل عمل میں آئی۔
سنہ 1976۔ ملک کی متحدہ قومی خبررساں ایجنسی سماچار کا آغاز ہوا تھا لیکن یہ خبررساں ایجنسی 1978ء میں تحلیل کردی گئی۔
سنہ 1977۔ہندوستانی کوسٹ گارڈ کا قیام عمل میں آیا۔
سنہ 1979 ۔ پندرہ برس کی جلاوطنی کے بعد آیت اللّہ روح اللّہ خمینی ایران واپس پہنچے۔
سنہ 1988۔محمد اظہرالدین نے کانپور میں ٹسٹ کرکٹ میں لگاتار تین سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔
سنہ 2003۔امریکی خلائی شٹل کولمبیا کامیاب خلائی مشن کے بعد واپس لوٹتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں ہندستانی نژاد کلپنا چاولہ سمیت 7 خلائی مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔
یو این آئی

Last Updated : Feb 1, 2024, 8:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.