ETV Bharat / bharat

تمل ناڈو: فیکٹ چیکر محمد زبیر کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی ایوارڈ دیے جانے پر بی جے پی تلملائی - بی جے پی زبیر ایوارڈ مخالفت

BJP Opposes awarding Zubair: آلٹ نیوز کے شریک بانی کو تم ناڈو حکومت کا باوقار کوٹائی امیر فرقہ وارانہ ہم آہنگی ایوارڈ دیے جانے کی ریاستی بی جے پی اکائی نے سخت مخالفت کی ہے۔ بی جے پی نے ایوارڈ کے لیے محمد زبیر کے انتخاب پر سوال اٹھائے ہیں۔

BJP opposed awarding Zubair
BJP opposed awarding Zubair
author img

By PTI

Published : Jan 27, 2024, 10:15 AM IST

Updated : Jan 27, 2024, 2:21 PM IST

چینئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں فیکٹ چیکر محمد زبیر کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ایوارڈ پیش کیا۔ محمد زبیر نے سوشل میڈیا میں ان دعووں کو جھوٹا ثابت کیا تھا جس میں تارکین وطن کارکنوں پر تمل ناڈو میں حملہ کرنے کا دعویٰ کیا جارہا تھا۔

بی جے پی کی ریاستی اکائی نے محمد زبیر کو ایوارڈ دیئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے، الٹ نیوز کے شریک بانی کو " تعصب کو فروغ دینے والا" قرار دیا۔ زبیر کو یہاں 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں اسٹالن نے یہ ایوارڈ پیش کیا۔ حکومت نے کہا کہ زبیر ضلع کرشنا گری کے دنکانی کوٹائی تعلقہ کا رہنے والا ہے۔ دریں اثنا، بی جے پی کے ریاستی صدر کے انامالائی نے حکومت کے زریعہ زبیر کو ایوارڈ کے لیے منتخب کرنے پر سوال اٹھایا۔ انھوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ، "یوم جمہوریہ کے موقع پر متعصبانہ ہیرا پھیری کرنے والے کو سماجی ہم آہنگی کا ایوارڈ دیا جانا، ماضی کے ایوارڈ یافتگان کی توہین ہے۔" انھوں نے مزید کہا کہ، ڈی ایم کے نے "حقائق کی جانچ کرنے والوں کے بھیس میں آدھے سچ کو بیچنے والوں کے لئے ایک نئی پسند تیار کی ہے۔"

  • The DMK Govt doesn't fail to hit a new low every alternative week. The Social Harmony Award to a Biased Manipulator on Republic Day is an insult to all recipients of this award in the past. Creating Social Disharmony would be the right category to place this person.

    DMK’s…

    — K.Annamalai (@annamalai_k) January 26, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

حکومت نے مارچ 2023 میں کہا کہ سوشل میڈیا پر دعوے کیے گئے تھے کہ "تمل ناڈو میں تارکین وطن کارکنوں پر حملہ کیا جا رہا ہے۔" اس طرح کے دعوے کرنے والے ویڈیو کلپس کی صداقت کی تصدیق کرنے کے بعد، زبیر نے الٹ نیوز میں یہ واضح کر دیا تھا کہ اس طرح کے دعوے جھوٹے ہیں اور اس طرح کے حملے تمل ناڈو میں بالکل نہیں ہوئے۔ "اس طرح، اس نے تمل ناڈو کے خلاف افواہوں کو پھیلانے سے روکا اور ذات، مذہب، نسل اور زبان کی وجہ سے ہونے والے تشدد کو روکنے کے لیے کام کیا،"

حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ، "فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے، محمد زبیر کو سال 2024 کے لیے کوٹائی امیر فرقہ وارانہ ہم آہنگی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔" حکومت نے مزید کہا کہ "محمد زبیر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف خدمات انجام دے رہے ہیں۔"

تمل ناڈو حکومت نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سال 2000 میں کوٹائی امیر فرقہ وارانہ ہم آہنگی ایوارڈ شروع کیا۔ یہ اعزاز ریاست سے تعلق رکھنے والے شخص کو ہم آہنگی کی تعمیر میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ ایوارڈ میں ایک تمغہ، 25,000 روپے کی نقد رقم اور خدمات کے اعتراف میں ایک سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آلٹ نیوز کے شریک بانی پرتیک سنہا اور محمد زبیر نوبل امن انعام کے دعویدار، ٹائم میگزین کی رپورٹ

Last Updated : Jan 27, 2024, 2:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.