حیدرآباد: بھارت سمیت پورے برصغیر میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکل کر نماز دوگانہ کے لیے عیدگاہوں اور مساجد کا رخ کر رہے ہیں۔ اسی دوران دہلی کی شاہی جامع مسجد میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد عید کی نماز ادا کی اور گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ جہاں عید کی نماز ادا کی جا چکی ہے، وہاں قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ اس دوران لوگ عید کی خوشیوں میں ایک دوسرے کو شامل کرتے ہوئے مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور دوسرے ممالک جیسے عمان، قطر، اردن، شام، عراق اور دیگر ممالک میں عیدالاضحیٰ کا آغاز کل یعنی اتوار کو ہی ہو گیا۔
عید الاضحی، جسے ایثار اور قربانی کے تہوار کے طور پر جانا جاتا ہے، ذوالحجہ کی دس تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کو ہم بقرعید کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ عیدالفطر اور عید الاضحیٰ مسلمانوں کے دو بڑے تہوار ہیں جسے دنیا بھر کے مسلمان بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں۔
اللہ تعلیٰ کے نذدیک عیدالاضحی کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ اس دن حضرت ابراہیم علیہ سلام نے اللہ کی راہ میں اپنے بیٹے حضرت اسماعیلؑ کی قربانی دی تھی۔ جو اللہ تعالیٰ کو بہت پسند آئی تھی۔ تب سے لیکر آج تک ہر سال لاکھوں لوگ حج کی ادائیگی کرنے کے بعد قربانی دیکر اللہ تعالیٰ کا حکم بجا لاتے ہیں۔
عید الاضحیٰ کے دن مسلمان کعبۃ اللہ کا حج بھی کرتے ہیں۔ یہ روایت بھی ہے کہ حج کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ مسلمان کو اس طرح پاک و صاف کر دیتا ہے جیسے کہ وہ ابھی دنیا میں آیا ہو۔
غزہ جنگ: نہ گوشت، نہ جانوروں کی قربانی۔۔۔ جنگ نے فلسطینیوں سے عید الاضحیٰ کی خوشیاں چھین لی