نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے ان کا کیس بھی لارجر بنچ کو بھیج دیا ہے۔ کیجریوال اس وقت تک ضمانت پر رہیں گے جب تک بڑی بنچ اس معاملے کی سماعت نہیں کرتی ہے۔
Supreme Court grants interim bail to Delhi Chief Minister and AAP National Convener Arvind Kejriwal in the Delhi excise policy case.
— ANI (@ANI) July 12, 2024
The Apex Court refers his petition challenging his arrest by the Enforcement Directorate (ED) to a larger bench. pic.twitter.com/9s40JBWJhV
سپریم کورٹ نے ای ڈی کیس میں کیجریوال کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ اروند کیجریوال 90 دن کی قید کاٹ چکے ہیں اور یہ کہ وہ ایک منتخب لیڈر ہیں۔
#WATCH | On Supreme Court granting interim bail to CM Arvind Kejriwal, CM Kejriwal's lawyer Rishikesh Kumar says, " the supreme court has granted him interim bail and the issue of section 19 and necessity of arrest has been referred to a larger bench. cm kejriwal will remain in… pic.twitter.com/et9ectf34R
— ANI (@ANI) July 12, 2024
سپریم کورٹ کی جانب سے سی ایم اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے پر کیجریوال کے وکیل رشیکیش کمار نے کہا کہ 'سپریم کورٹ نے انہیں عبوری ضمانت دے دی ہے اور دفعہ 19 اور گرفتاری کا معاملہ بڑی بنچ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ سی بی آئی کیس میں ان کی ضمانت ابھی زیر التوا ہے، یہ ایک بڑی جیت ہے۔
نچلی عدالت نے 20 جون کو ضمانت دی تھی لیکن ہائی کورٹ نے اس پر روک لگا دی تھی:
کیجریوال کو ایک نچلی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر اس کیس میں ضمانت دی تھی۔ جس کے بعد ای ڈی نے اگلے دن ہی دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا اور دلیل دی کہ کیجریوال کو ضمانت دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم یک طرفہ اور غیر متعلقہ حقائق پر مبنی تھا۔ 25 جون کو ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے حکم پر روک لگا دی تھی۔ جس کے بعد سی بی آئی نے اروند کیجریوال کو 26 جون کو گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: