ETV Bharat / bharat

چائلڈ پورنوگرافی دیکھنا، شائع کرنا اور ڈاؤن لوڈ کرنا پوکسو ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ - PORNOGRAPHY

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

چیف جسٹس آف انڈیا چندرچوڑ کی زیر قیادت بنچ نے چائلڈ پورنوگرافی معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ چائلڈ پورنوگرافی دیکھنا، شائع کرنا اور ڈاؤن لوڈ کرنا پوکسو ایکٹ کے تحت جرم ہے۔ قبل ازیں مدراس ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں اسے جرم ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ آئیے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ڈالتے ہیں۔۔۔

Is viewing child porn an offense under POCSO Act or not? The Supreme Court will decide today
چائلڈ پورن دیکھنا POCSO ایکٹ کے تحت جرم ہے یا نہیں؟ سپریم کورٹ آج فیصلہ کرے گی (Getty images)

نئی دہلی: بچوں سے متعلق فحش مواد کے معاملے پر سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ایسے مواد کو دیکھنا، شائع کرنا اور ڈاؤن لوڈ کرنا جرم ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس طرح مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے۔

سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے کی۔ عدالت نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ چائلڈ پورنوگرافی کے بجائے 'بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کے مواد' کی اصطلاح استعمال کرے۔

جسٹس جے بی پارڈی والا نے متفقہ فیصلے میں مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ آپ نے حکم میں غلطی کی ہے۔ لہٰذا ہم ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کرتے ہوئے کیس کو واپس سیشن کورٹ بھیجتے ہیں۔ درحقیقت، مدراس ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ صرف بچوں سے متعلق فحش مواد کو ڈاؤن لوڈ کرنا یا دیکھنا POCSO ایکٹ یا IT ایکٹ کے تحت جرم کے دائرے میں نہیں آتا ہے۔

اس بنیاد پر مدراس ہائی کورٹ نے اپنے موبائل فون میں چائلڈ پورنوگرافی مواد رکھنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف جاری کیس کو منسوخ کر دیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کئی تنظیموں نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اس سے قبل رواں سال مارچ میں، سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ کی زیر قیادت بنچ نے مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضی پر ایک نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ چائلڈ پورنوگرافی کو ڈاؤن لوڈ کرنا اور رکھنا کوئی جرم نہیں ہے۔ مدراس ہائی کورٹ نے اپنے متنازعہ فیصلے میں چنئی کے ایک 28 سالہ نوجوان کے خلاف ایف آئی آر اور مجرمانہ کارروائی کو منسوخ کر دیا تھا، یہ کہتے ہوئے کہ چائلڈ پورنوگرافی کو نجی طور پر دیکھنا جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (POCSO) قانون کے دائرۂ کار میں نہیں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:
گریڈیہ: چائلڈ پورنوگرافی کا واٹس ایپ گروپ چلانے والے نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج

ہائی کورٹ کے جسٹس این آنند وینکٹیش کی بنچ نے استدلال کیا کہ ملزم نے محض مواد کو ڈاؤن لوڈ کیا تھا اور پرائیویسی میں پورنوگرافی دیکھی تھی اور اسے نہ تو شائع کیا گیا تھا اور نہ ہی دوسروں کو منتقل کیا گیا تھا۔ "چونکہ اس نے کسی بچے کو فحش مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا ہے، اس لیے اسے صرف ملزم کی جانب سے اخلاقی تنزلی کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:

چائلڈ پورنوگرافی کے معاملے میں مدھیہ پردیش دوسرے نمبر پر، این سی آر بی کی رپورٹ

چنئی پولیس نے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 67 B اور POCSO ایکٹ کی دفعہ 14(1) کے تحت ایف آئی آر درج کی جب اس نے ملزم کا فون ضبط کر لیا اور پتہ چلا کہ اس نے چائلڈ پورنوگرافی کو ڈاؤن لوڈ کیا تھا اور اپنے پاس فون میں محفوظ رکھا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت میں، POCSO ایکٹ 2012 اور IT ایکٹ 2000، دونوں دیگر قوانین کے ساتھ، جیسے چائلڈ پورنوگرافی کی تخلیق، تقسیم اور قبضے کو جرم قرار دیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.