ETV Bharat / bharat

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کی حالت تشویشناک، ایمس میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا - sitaram yechuri health update - SITARAM YECHURI HEALTH UPDATE

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کو دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ ان کی حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پوری خبر پڑھیں

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کی حالت تشویشناک، ایمس میں وینٹی لیٹر پر منتقل، 19 اگست سے داخل
سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کی حالت تشویشناک، ایمس میں وینٹی لیٹر پر منتقل، 19 اگست سے داخل (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2024, 9:40 AM IST

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کی طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسے پھیپھڑوں سے متعلق مسئلہ بتایا جا رہا ہے۔ 19 اگست کو نمونیا کی وجہ سے طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر انہیں ایمس کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ریڈ زون میں داخل کرایا گیا تھا۔ پھر جب ان کی طبیعت بہتر نہ ہوئی تو انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔ اس کے بعد سے دہلی ایمس میں ان کا علاج مسلسل جاری ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سیتارام یچوری سی پی آئی ایم پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر ہیں۔ وہ طویل عرصے سے پارٹی کے جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں جو کہ ایک طرح سے پارٹی کے مطابق پارٹی سربراہ کا عہدہ ہے۔ سیتارام یچوری 19 اپریل 2015 کو پارٹی کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے تھے۔ تب سے وہ اس عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ انہیں سال 2016 میں راجیہ سبھا کے بہترین رکن پارلیمنٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Israel Hamas Conflict اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ سے دور رہنے کا فیصلہ درست نہیں

وہ 12 اگست 1952 کو چنئی میں پیدا ہوئے۔ 1969 میں تلنگانہ میں تحریک کے بعد وہ دہلی آگئے۔ ڈی یو کے سینٹ سٹیفن کالج سے اکنامکس میں بی اے کرنے کے بعد جے این یو سے اکنامکس میں بی اے کیا اور پھر پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا۔ یہیں 1974 میں انہوں نے اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا میں شمولیت اختیار کی اور طلبہ سیاست کا آغاز کیا۔ تاہم 1977 میں ایمرجنسی کے دوران گرفتار ہونے کے بعد وہ جے این یو سے پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکے۔ سیتارام یچوری نے جے این یو کو بائیں بازو کا گڑھ بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.