ETV Bharat / bharat

فڑنویس نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا، آر پی آئی کو نظر انداز کیا: رام داس اٹھاولے - RAMDAS ATHAWALE ON FADNAVIS

مہاراشٹر میں کابینہ کی توسیع کے بعد آر پی آئی لیڈر رام داس اٹھاولے نے فڑنویس پر وعدہ خلافی کا الزام عائد کیا ہے۔

رام داس اٹھاولے کا فڑنویس پر وعدہ خلافی کا الزام
رام داس اٹھاولے کا فڑنویس پر وعدہ خلافی کا الزام (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 17, 2024, 9:47 AM IST

Updated : Dec 17, 2024, 1:36 PM IST

رام داس اٹھاولے کا فڑنویس پر وعدہ خلافی کا الزام (ETV Bharat)

نئی دہلی: این ڈی اے کی اتحادی پارٹی آر پی آئی مہاراشٹر میں کابینہ کی توسیع پر ناراض ہے۔ وہ اس لیے کہ آر پی آئی کو کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔ پارٹی لیڈر اور مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ آر پی آئی کے ووٹروں نے بھی مہاراشٹر کے انتخابات میں مہاوتی کی حمایت کی تھی، لیکن ان کے ووٹروں اور ان کی پارٹی میں مہاوتی کابینہ میں جگہ نہ دیے جانے سے ناراضگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بی جے پی قیادت اس پر غور کرے گی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں، مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی پارٹی (آر پی آئی) کو کابینہ میں جگہ دی جائے گی۔ اٹھاولے نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ہائی کمان نے انہیں فڑنویس سے بات کرنے کو کہا تھا لیکن ان سے ملاقات کے باوجود کوئی حل نہیں نکلا۔

تاہم اس سب کے باوجود رام داس اٹھاولے نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی ناراض ہے لیکن وہ ہمیشہ پی ایم مودی کا ساتھ دیں گے۔ اٹھاولے کو امید ہے کہ ان کی پارٹی کو مہایوتی کی حکومت میں زیر التواء وزارتی عہدہ مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے مسلمانوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑنے پر زور دیا

دوسری طرف مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے آئین پر بحث کے دوران اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے کبھی بابا صاحب امبیڈکر اور آئین کا احترام نہیں کیا اور اب وہ آئین پر بحث کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے برسوں تک بابا صاحب امبیڈکر کو بھارت رتن تک نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی یہ الزام لگا رہے ہیں کہ بی جے پی آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے جب کہ یہ سراسر جھوٹ ہے۔ اٹھاولے نے کہا کہ یو پی اے اور کانگریس ہمیشہ آئین کی خلاف ورزی کرتے رہے ہیں لیکن این ڈی اے ہمیشہ آئین کے مطابق کام کرتی رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین پر بحث کے دوران آئین پر کم بحث ہوئی اور سنبھل اور منی پور جیسے مسائل کو زیادہ اٹھایا گیا۔

مزید پڑھیں: مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے سے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد کی ملاقات

Last Updated : Dec 17, 2024, 1:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.