ETV Bharat / bharat

رونقِ رمضان: رمضان میں مسکینوں کا حق - Rights of the poor in Ramadan - RIGHTS OF THE POOR IN RAMADAN

Rights of the poor in Ramadan قرآن پاک میں واضح طور پر یتیم، غریب اور مسکین کے بارے میں آیا ہے۔ چونکہ رمضان کا مہینہ بڑی رحمت والا اور عظمت والا مہینہ ہے اس لئے ہم کو اس باربرکت مہینے میں سب کا خیال رکھنا چاہئے یتیم اور لاچار لوگوں کا جو حق ہے وہ ان کو دینا چاہئے۔ ہماری یہی کوشش ہونی چاہئے کہ زکات کا مال حقدار تک پہینچ جائے۔ اس ماہ میں ہم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کی امداد کرنا چاہئے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنا چاہئے۔

Rights of the poor in Ramadan
رونقِ رمضان: رمضان میں مسکینوں کا حق
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 6:19 PM IST

Updated : Mar 26, 2024, 7:50 PM IST

رونقِ رمضان: رمضان میں مسکینوں کا حق

حیدرآباد: رمضان المبارک اللہ تعلیٰ کی طرف سے ایک بابرکت اور رحمتوں والا مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں دیگر عبادت کی طرح روزہ رکھنا، نوافل پڑھنا اور راہِ خدا میں مال خرچ کرنا خاص کر غریبوں، لاچاروں، بیماروں اور یتیموں کا خیال رکھنا اور ان کی امداد کرنا بہت ہی زیادہ باعثِ ژواب و اجر ہے۔

اللہ تعلیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کے بہت سے فضائل قرآن و حدیث میں موجود ہیں۔ اللہ فرماتا ہے جو لوگ ہماری راہ میں خرچ کرتے ہیں ان کی مثال اس دانے جیسی ہے جس میں سے سات بالیاں اگیں اور پھر ہر ایک بالی میں سو دانے ہوں۔ یعنی ایسے لوگ سات سو گنا اجر پاتے ہیں جو ہماری راہ میں کثرت سے خرچ کرتے ہوں۔ اور اللہ جس کے لئے چاہتا ہے اضافہ فرما دیتا ہے۔ اور اللہ بڑی وسعت والا خوب جاننے والا ہے۔

"رونقِ رمضان" پروگرام میں مولانا محمد ہارون نظامی۔(ترجمان اسلامک سینٹر آف انڈیا) نے بھی رمضان اور مسکینوں کے موضوع پر اہم نکات پیش کئے انہوں ںے کہا کہ ہم کو اس ماہِ مبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنا چاہئے اور ساتھ ہی غریبوں اور مسکینوں کا خیال رکھنا چائیے کیونکہ غریبوں، مسکینوں، یتیموں اور لاچاروں کی ذمہ داری ہماری ہی ہے ہم کو اس ماہ میں ان کا خیال رکھنا چاہئے۔

ہم دیکھتے ہیں کہ مضان کے مہینے میں افطار پارٹیاں عام بات ہیں۔ جیسے جیسے رمضان کا مہینہ اختتام کی طرف بڑھتا ہے، افطار پارٹیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ مشہور و معروف ہستیوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ یہ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو معاشی طور پر خوشحال ہوتی ہیں اور افطارکرنا ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، لیکن ہمارے ملک میں ایسے روزہ داروں کی بھی ایک بڑی تعداد ہے جن کے لیے افطاری کا انتظام ایک بڑا مسئلہ ہے اور کئی لوگوں کے گھروں میں افطار کی شکل میں صرف پانی موجود ہوتا ہے۔

ہم کو چاہئے کہ اس بابرکت، رحمت اور عظمت والے مہینے میں غربأ کا خاص خیال رکھیں اپنی زکات کا روپیہ ایسے لوگوں میں تقسیم کریں جو واقعی ضرورت مند ہوں۔ ایسے مدارس میں روپیہ دیں جہاں پر غریب اور یتیم بچے زیرِ تعلیم ہوں اور جن کی ضروریات ان مدارس سے پوری ہوتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 26, 2024, 7:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.