ETV Bharat / bharat

منی پور میں 22 اپریل کو11 بوتھس پر دوبارہ پولنگ ہوگی - Repolling in Manipur - REPOLLING IN MANIPUR

لوک سبھا الیکشن 2024 کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران تنازعات سے متاثرہ منی پور میں کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر فائرنگ، دھمکیاں، ای وی ایم کو توڑنا اور بوتھ پر قبضہ کرنا جیسے واقعات رونما ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہاں 72 فیصد ووٹ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

Repolling at 11 Manipur Booths on April 22 After Gunfire, EVMs Destroyed
منی پور میں 22 اپریل کو11 بوتھس پر دوبارہ پولنگ
author img

By PTI

Published : Apr 21, 2024, 9:04 AM IST

امپھال: منی پور کے چیف الیکٹورل آفیسر نے ہفتہ کو منی پور لوک سبھا حلقہ کے 11 پولنگ اسٹیشنوں پر 22 اپریل کو دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان پولنگ اسٹیشنوں پر 19 اپریل کو ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے بعد کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ متاثرہ پولنگ اسٹیشن کھرائی حلقہ میں موئرنگکمپو سجیب اور تھونگم لیکائی ہیں، چار کھیتریگاو میں اور ایک امپھال مشرقی ضلع کے تھونگجو میں اور تین اوریپک میں اور ایک امپھال مغربی ضلع کے کونتھوجام میں ہے۔

دراصل لوک سبھا الیکشن 2024 کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران منی پور میں کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر فائرنگ، دھمکیاں، ای وی ایم کو توڑنا اور بوتھ پر قبضہ کرنا جیسے واقعات رپورٹ ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہاں 72 فیصد ووٹ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل کانگریس نے منی پور کے 47 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ان بوتھوں پر قبضہ کیا گیا تھا اور انتخابات میں دھاندلی کی گئی تھی۔

منی پور کانگریس کے صدر کے میگھچندرا نے کہا کہ پارٹی نے چیف الیکٹورل آفیسر کے پاس شکایت بھی درج کرائی ہے جس میں اندرون منی پور حلقہ کے 36 پولنگ اسٹیشنوں اور بیرونی منی پور حلقہ کے 11 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی پور میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ تشدد کے چند واقعات کے درمیان ختم ہوگئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.