ETV Bharat / bharat

راموجی راؤ نے انتقال سے پہلے ہی بنوا لیا تھا اپنا یادگاری مقام اسمرتی ونم - Ramoji Rao Smriti Vanam

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 9, 2024, 12:27 PM IST

راموجی گروپ کے بانی اور چیئرمین راموجی راؤ نے اپنے انتقال سے قبل ہی اپنے لیے ایک یادگار تعمیر کروائی تھی جہاں آج ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

راموجی راؤ نے انتقال سے پہلے بنوا لیا تھا اسمرتی ونم
راموجی راؤ نے انتقال سے پہلے بنوا لیا تھا اسمرتی ونم (ETV Bharat)

حیدرآباد: راموجی گروپ کے بانی اور چیئرمین راموجی راؤ نے اپنے انتقال سے قبل ہی اپنی یادگار تیار کرالی تھی۔ ان کی آخری رسومات راموجی فلم سٹی کے وسیع علاقے میں ان کے ذریعہ بنوائی گئی یادگار پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ اس دوران ان کی آخری رسومات کو ای ٹی وی بھارت نیٹ ورک پر لائیو نشر کرنے کے ساتھ پنڈال کے باہر نصب ایل ای ڈی اسکرینوں کے ذریعہ راست دکھایا گیا۔

  • راموجی راؤ اسمرتی ونم

راموجی گروپ کے بانی اور چیئرمین راموجی راؤ کا دل سے متعلق تکلیف کے باعث حیدرآباد کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو انہیں سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ خرابی صحت کے باعث ہفتہ کی صبح 4.50 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج جس یادگاری مقام پر ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں وہ انہوں نے اپنے لیے اپنی زندگی میں ہی تعمیر کروا لیا تھا اور ان کی خواہش کے عین مطابق آج اسی مقام سے وہ اپنے آخری سفر پر روانہ ہوئے۔

  • راموجی راؤ کی آخری رسومات مکمل

راموجی راؤ کی آخری رسومات آج راموجی فلم سٹی میں ادا کی گئیں۔ اس سلسلے میں تلنگانہ حکومت نے ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی کے ساتھ آندھرا پردیش حکومت نے ان کے انتقال پر اتوار اور پیر کو ریاستی سوگ کا اعلان کیا۔ آندھرا پردیش کے سینئر رہنما اور مستقبل کے چیف وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے آخری رسومات میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ وزرا، معززین اور عوامی نمائندوں کی ایک بڑی تعداد ان کے آخری سفر میں شامل ہوئے۔

  • ریاستی اعزاز کے ساتھ راموجی راؤ کی آخری رسومات

راموجی راؤ نے اپنی یادگار پہلے ہی تیار کر لی تھی۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی جو جمعہ کی رات سی ڈبلیو سی میٹنگ میں شرکت کے لیے دہلی گئے تھے، وہاں سے ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری شانتی کماری کو ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعلیٰ نے راموجی راؤ کے اہل خانہ سے فون پر بات کی۔

رنگاریڈی ضلع کلکٹر کے ششانک، سائبرآباد پولیس کمشنر اویناش مہانتی، ایل بی نگر کے ڈی سی پی پروین کمار، ضلع ایڈیشنل کلکٹر بھوپال ریڈی اور ابراہیم پٹنم کے آر ڈی او اننت ریڈی نے آج بروز سنیچر راموجی فلم سٹی کے اسمرتی ونم میں منعقدہ آخری رسومات کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ وی وی آئی پیز کی آمد کے پیش نظر سی ایس پولیس افسران کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: محب اردو راموجی راؤ بچپن سے ہی تخلیقی صلاحیتوں کے مالک تھے

راموجی راو کا ایک ماہانہ میگزین سے میڈیا میں ڈیجیٹل انقلاب لانے تک کا سفر

ڈولفن گروپ: راموجی راؤ نے ہوٹل کے شعبے میں بھی اپنی کامیابی حاصل کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.