ETV Bharat / bharat

ملک میں نفرت کے ماحول کو محبت میں بدلیں گے:راہل

Bharat Jodo Nyay Yatra ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں راہل گاندھی نے بھارت جوڑو نیائے یاترا سے خطاب کے دوران کہا کہ ملک میں نفرت کے ماحول کو محبت میں بدل دیں گے۔

Rahul Gandhi
Rahul Gandhi
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 25, 2024, 7:12 AM IST

مرادآباد: کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں پارٹی رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مرادآباد میں کہا کہ ملک میں ذات۔مذہب، زبان کے نام پر نفرت کا ماحول تیار کیا جارہا ہے۔ ہم ملک کی آپسی ہم آہنگی ختم نہیں ہونے دیں گے اور نفرت کے ماحول کو محبت سے بدل دیں گے۔ نیائے یاترا میں شامل کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش حکومت کے سربراہ یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ آخر پولیس تقرری یا دیگر امتحانات میں گڑبڑی کرنے والوں پر بلڈوزر کب چلے گا؟۔

گاندھی نے مرادآباد موجود لوگوں سے سیدھے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھڑوں اور دلتوں کو اس حکومت میں انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، صنعت کاراڈانی، وزیر داخلہ امت شاہ کا نام لئے بغیر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک دھیان بھٹکاتا ہے، دوسرا جیب کاٹتا ہے اور تیسرا ڈنڈا دکھاتا ہے۔ اگنی ویر اسکیم کے پیچھے بھی صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کا مقصد روپوش ہے۔ ملک کے 90فیصدی آبادی کا سیاسی حصے داری کے لئے ذات پر مبنی مردم شماری ہونا ضرور ی ہے۔

کانگریس لیڈر نے ایسے وقت لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی۔ اور کہا کہ آپ کو کہا جاتا ہے کہ بھائیوں اور بہنوں ایک دوسرے سے نفرت کرو، ایک مذہب کو دوسرے مذہب سے لڑایا جاتا ہے۔ ایک ذات کو دوسری ذات سے لڑایا جاتا ہے۔ ایک زبان کو دوسری زبان سے لڑایا جاتا ہے۔ پھر آپ کی دولت مختلف طریقوں سے 24گھنٹوں میں لوٹی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگنی ویر یوجنا، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بڑی بندرگاہیں، ائیر پورٹ، ہماچل کے سیب، ہتھیاروں کی تیاری کس کو دئیے گئے ہیں؟ اگنی ویر یوجنا 90 فیصد آبادی کے نوجوانوں کا راستہ روکنے کے لیے لائی گئی ہے۔ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کی تعداد ہر بڑی کمپنی میں کم ہے، یہ امتیاز کیوں؟ گاندھی نے کہا کہ لوگوں کو مرکزی حکومت سے جواب طلب کرنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے تجربات کی بنیاد پر بتائیں کہ گزشتہ دس سالوں میں موجودہ حکومت سے کیا ملا اور کیا کھویا؟ اپنے حالات کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور گہرائی سے سوچیں کہ آپ نے اب تک کتنا کھویا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لوک سبھا انتخابات 2024: کانگریس اورعآپ نے سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا

مرادآباد میں راہل گندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا زبردست استقبال

انہوں نے اپیل کی کہ موجودہ حالات میں تبدیلی لانے کے لئےبھارت جوڑو نیا ئے یاترا میں امڈ ا عوام کا جم غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ کانگریس پارٹی کے ذریعہ نانصافی کے خلاف انصاف کی جنگ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ بھارت جوڑو نیا ئے یاترا میں شامل مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا' اس وقت ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے۔ آج تک فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر اتنا خطرہ کبھی نہیں ہوا۔ آج تمام ہندوستان چاہتے ہیں کہ ہمارا پیار، محبت اور گنگا ۔جمنی تہذیب برقرار رہے۔ جس کے علم بردار ہمارے اکھلیش یادو اور راہل گاندھی ہیں۔انہوں نے تصدیق کہ اکھلیش کل یا پرسوں اس یاترا میں شرکت کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.