کیواڈیا: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کی شدت کے ساتھ حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھارت میں 'ایک قوم، ایک سیکولر سول کوڈ' کو لاگو کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ملک "مضبوط" ہوگا۔
ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر گجرات میں راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی اتحاد کا دن) کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پریڈ کے دوران خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے 'ایک ملک ایک انتخاب' کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کی طرف ایک اہم قدم ہوگا جو ایک ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو پورا کرے گا۔
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi administered the Unity oath, on the birth anniversary of Sardar Vallabhbhai Patel, in Kevadia, Gujarat.
— ANI (@ANI) October 31, 2024
(Source: DD News) pic.twitter.com/bDV5JBlNSk
مودی نے کہا کہ "آج ہم سب ایک قومی شناخت - آدھار کی کامیابی دیکھ رہے ہیں اور دنیا بھی اس پر بحث کر رہی ہے۔ اس سے پہلے، بھارت میں مختلف ٹیکس نظام تھے، لیکن ہم نے ون نیشن ون ٹیکس سسٹم – جی ایس ٹی بنایا۔ ہم نے ون نیشن ون پاور گرڈ سے ملک کے پاور سیکٹر کو مضبوط کیا۔ ہم نے ون نیشن ون راشن کارڈ کے ذریعہ غریبوں کو دستیاب سہولیات کو مربوط کیا۔ ہم نے آیوشمان بھارت کی شکل میں ملک کے لوگوں کو ون نیشن ون ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کی ہے‘‘ ۔
انہوں نے کہا کہ "اتحاد کے لیے ہماری ان کوششوں کے تحت، اب ہم ون نیشن ون الیکشن کی طرف کام کر رہے ہیں، جس سے بھارت کی جمہوریت مضبوط ہوگی اور ملک ایک ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو حاصل کرنے میں نئی رفتار حاصل کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج، بھارت ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے جو کہ ایک سیکولر سول کوڈ ہے‘‘۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے ایکتا دیوس کا عہد کروایا اور راشٹریہ ایکتا دیوس پریڈ کا مشاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کی یو سی سی اور محرم پراہم میٹنگ - Shia Board meeting on UCC
مودی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت رتن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر، میں انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ قومی یکجہتی اور خودمختاری ان کی زندگی کی اولین ترجیح تھی"۔