ETV Bharat / bharat

پاکستان خود کی لگائی دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے: بھارت - لشکر طیبہ

دو پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے جوڑنے پر وزارت خارجہ نے کہا کہ پڑوسی ملک طویل عرصے سے دہشت گردی، منظم جرائم اورغیر قانونی بین الاقوامی سرگرمیاں کا مرکز رہا ہے، وہ آج اسی میں جل رہا ہے۔

Etv Bharat
وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 25, 2024, 10:53 PM IST

نئی دہلی: بھارت نے پاکستان میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں لشکر طیبہ کے رکن شاہد لطیف کی ہلاکت میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے کردار کے پاکستانی حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور تشدد کی جو آگ لگائی ہے، آج وہ اسی میں جل رہا ہے۔

وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کے تبصروں کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’’ہم نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے بعض تبصروں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔ یہ جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی بھارت مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے کی پاکستان کی تازہ ترین کوشش ہے۔

جیسوال نے کہا، "جیسا کہ دنیا جانتی ہے، پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردی، منظم جرائم اور غیر قانونی بین الاقوامی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔ بھارت اور دیگر کئی ممالک نے پاکستان کو کھلے عام خبردار کیا ہے کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کے اپنے کلچر میں ہی ختم ہوجائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان وہی کاٹے گا جو وہ بوئے گا، اس کی بداعمالیوں کے لیے دوسروں پر الزام لگانا نہ تو جواز ہو سکتا ہے اور نہ ہی کوئی حل۔"

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان کے سکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے الزام لگایا تھا کہ بھارتی ایجنٹوں نے پاکستانی سرزمین پر ایک پاکستانی شہری شاہد لطیف کو قتل کیا ہے۔ بھارتی ایجنٹوں نے راولا کوٹ مسجد میں ایک اور پاکستانی شہری محمد ریاض کے قتل کے لئے قاتل کو سپاری دی ہے۔ ہمارے پاس اس کا اعترافی بیان اور ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بھارتی ایجنٹوں نے پاکستان میں قتل کو انجام دینے کے لئے غیر ملکی سرزمین پر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.