ETV Bharat / bharat

جہاد ایک مقدس لفظ ہے، اس کا معنی نیکی اور بھلائی کے کاموں کو عام کرنا ہے: مفتی محمد اسماعیل - EId Ul Adha 2024

آج پورے ملک سمیت مالیگاؤں شہر میں عیدالاضحٰی کا تہوار انتہائی خلوص و احترام سے منایا جارہا ہے۔ نماز فجر کے بعد سے سورج طلوع ہوتے ہی شہر کی متعدد مساجد اور عیدگاہوں پر نماز عیدالاضحٰی کا اہتمام کیا گیا۔

Malegaon
Malegaon (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 17, 2024, 5:11 PM IST

Updated : Jun 17, 2024, 5:22 PM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی تاریخی لشکر والی عیدگاہ پر نماز عیدالاضحٰی انتہائی سادگی اور پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ جس کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے۔ اس موقع پر امام و خطیب و رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ مسلمان عیدالاضحٰی کو اس کی روح کے مطابق منائیں اور قربانی کے دوران احتیاط، احترام اور سادگی کا خاص خیال رکھیں۔

MIM MLA MUFTI MOHAMMED ISAMAIL (etv bharat)

انہوں نے کہا کہ اسی کے ساتھ صفائی پر بھی توجہ دی جائے تاکہ ہماری وجہ سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔ قربانی میں پردے کا استعمال ہو اور کسی کے بھی جذبات کو مجروح ہونے نہ دیا جائے، تاکہ شہر میں امن و امان قائم رہے۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مزید کہا کہ ملک کے آئین نے تمام ہندوستانی کو یہ حق دیا ہے کہ وہ اپنے مذہب پر آزادی کے ساتھ عمل کرسکتے ہیں۔ اس دستور کو بنانے والے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور ان کی قیادت میں تمام شعبہ جات کے اکابرین نے جو آئین دیا وہ اس ملک کے لوگوں کیلئے بڑی راحت کا سبب ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں کچھ ایسے بھی لوگ ہے جو اقلیتی طبقے خاص طور پر مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ جبکہ وہ یہ سمجھتے ہے کہ مسلمان ان کے دشمن ہے، دراصل ہم تو ان کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے بھائی اور ہم ان کے بھائی ہے۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ لفظ 'جہاد' کو آج تک سمجھا ہی نہیں گیا ہے، اور لفظ جہاد کو نہ سمجھنے کی وجہ سے بعض میڈیا اداروں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کے طور پر مختلف جہاد کی قسمیں بتائی گئی جن میں لوجہاد، ووٹ جہاد، لینڈ جہاد اور یو پی ایس سی جہاد شامل ہیں حالانکہ یہ سب بکواس ہیں اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ جبکہ جہاد ایک مقدس لفظ ہے اور اس کا معنی نیکی اور بھلائی کے کاموں کو عام کرنے کیلئے جو بھی کوشش کی جائیگی اسے جہاد کہتے ہیں۔ اپنی جان و مال کی، اپنے ایمان اور شریعت کی حفاظت بھی جہاد ہے۔

Last Updated : Jun 17, 2024, 5:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.