ETV Bharat / bharat

دہلی پولیس اکیڈمی کے گودام میں زبردست آتِشزدگی، 125 گاڑیاں اور 175 بائیکس جل کر راکھ - Delhi Police Academy Warehouse Fire

شمال مشرقی دہلی کے کھجوری خاص میں واقع وزیرآباد پولیس سینٹر کے گودام میں لگی آگ پر فائر اسٹاف نے قابو پالیا ہے۔ اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ لیکن گودام میں رکھی 125 گاڑیاں اور 175 دو پہیہ گاڑیاں جل گئیں۔

دہلی پولیس اکیڈمی کے گودام میں زبردست آتِشزدگی
دہلی پولیس اکیڈمی کے گودام میں زبردست آتِشزدگی (Photo Credit: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 7:25 PM IST

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں دہلی پولیس اکیڈمی کے گودام میں جمعرات کو زبردست آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی نصف درجن سے زائد فائر ٹینڈرز کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بڑی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا۔ فی الحال اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم گودام میں رکھی 125 گاڑیاں اور 175 دو پہیہ گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔

فائر حکام نے بتایا کہ کھجوری خاص میں واقع وزیر آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے مال میں دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی 10 فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کیے گئے جنہوں نے تقریباً دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس آگ میں گودام میں کھڑی 125 گاڑیاں اور 175 دو پہیہ گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا۔

دراصل، چلچلاتی گرمی کی وجہ سے دہلی این سی آر میں آگ لگنے کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ اس سے پہلے جمعرات کو نوئیڈا کے ہائی رائز سوسائٹی میں اے سی پھٹنے سے آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ فی الحال اس واقعے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ غازی آباد میں بدھ کو جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.