ETV Bharat / bharat

کیا مودی کے سیاسی خاندان کا حصہ بننا مجرموں کے لیے سلامتی کی گارنٹی ہے؟: راہل گاندھی - Rahul Gandhi - RAHUL GANDHI

راہل گاندھی نے کہا کہ قیصر گنج سے کرناٹک تک اور اناؤ سے لے کر اتراکھنڈ تک، بیٹیوں کے مجرموں کے لیے وزیر اعظم کی خاموش حمایت پورے ملک میں مجرموں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

کیا مودی کے سیاسی خاندان کا حصہ بننا مجرموں کے لیے سلامتی کی گارنٹی ہے؟: راہل گاندھی

author img

By UNI (United News of India)

Published : May 1, 2024, 7:41 PM IST

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں، لیکن پی ایم مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کے خلاف مظالم ہو رہے ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح مودی ان واقعات پر خاموش ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کرناٹک میں سب کچھ جاننے کے باوجود بھی انہوں نے جنسی استحصال کے ملزم کے لیے عوام سے ووٹ مانگے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’نریندر مودی نے ہمیشہ کی طرح کرناٹک میں خواتین کے خلاف ہونے والے بہیمانہ جرائم پر شرمناک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ وزیراعظم کو جواب دینا پڑے گا، سب کچھ جاننے کے باوجود صرف ووٹوں کی خاطر سینکڑوں بیٹیوں کا استحصال کرنے والے درندے کی کیوں تشہیر کی گئی؟ آخر اتنا بڑا مجرم ملک سے اتنی آسانی سے کیسے فرار ہو گیا؟"

انہوں نے مزید کہا کہ “قیصر گنج سے کرناٹک تک اور اناؤ سے لے کر اتراکھنڈ تک، بیٹیوں کے مجرموں کے لیے وزیر اعظم کی خاموش حمایت پورے ملک میں مجرموں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ کیا مودی کے 'سیاسی خاندان' کا حصہ بننا مجرموں کے لیے 'سلامتی کی گارنٹی' ہے؟" (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.