ETV Bharat / bharat

انفوسس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سودھا مورتی راجیہ سبھا کے لیے نامزد - Sudha Murty Nominated to RS

Sudha Murty Nominated to Rajya Sabha: صدر جمہوریہ نے انفوسس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سودھا مورتی کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔ اسی سال سودھا مورتی کو پدم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ سودھا مورتی کے داماد برطانیہ کے وزیر اعظم ہیں۔

Infosys Foundation Chairperson Sudha Murthy nominated for Rajya Sabha

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 3:33 PM IST

Updated : Mar 8, 2024, 3:41 PM IST

نئی دہلی: انفوسس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سدھا مورتی کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود ٹویٹ کر کے سودھا مورتی کی راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ صدر جمہوریہ نے سودھا مورتی کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا ہے۔ پی ایم مودی نے لکھا کہ سماجی کام، انسان دوستی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں سودھا مورتی کی شراکت بے مثال اور متاثر کن ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ راجیہ سبھا میں ان کی موجودگی ہماری 'خواتین کی طاقت' کا ایک طاقتور ثبوت ہے، جو ہمارے ملک کی تقدیر کو تشکیل دینے میں خواتین کی طاقت اور صلاحیت کی ایک مثال ہے اور میں ان کی کامیاب پارلیمانی مدت کی خواہش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ: یوپی میں ایس پی کے 7 ایم ایل ایز نے این ڈی اے کو ووٹ دیا

سودھا مورتی کے داماد رشی سنک برطانیہ کے وزیر اعظم ہیں

سودھا مورتی کے شوہر انفوسس کے بانی نارائن مورتی ہیں۔ ان کے داماد رشی سنک اس وقت برطانیہ کے وزیر اعظم ہیں۔ رشی نے اکشتا مورتی سے شادی کی ہے۔ اکشتا مورتی ایک مشہور فیشن ڈیزائنر ہیں۔ سودھا مورتی کے بیٹے کا نام روہن مورتی ہے۔ روہن Soroko کے بانی ہیں، جو کہ ہندوستان کی کلاسیکی لائبریری کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اسٹارٹ اپ ہیں۔ سودھا مورتی خود کتابیں لکھنے کا شوق رکھتی ہیں۔ انہوں نے آٹھ ناول لکھے ہیں۔ ان کی کہانیاں کافی متاثر کن ہیں۔ وہ ٹیلکو میں کام کرنے والی پہلی خاتون انجینئر بھی رہی ہیں۔ ٹیلکو ہندوستان کی سب سے بڑی آٹو مینوفیکچرنگ انجینئرنگ اور لوکوموٹیو کمپنی ہے۔

سودھا مورتی نے اپنے شوہر نارائن مورتی کی مدد کی جب وہ انفوسس قائم کرنا چاہتے تھے۔ اس وقت سودھا مورتی نے انہیں 10 ہزار روپے ادھار دیا تھا۔ اس کا ذکر وہ اپنے انٹرویوز میں کئی بار کر چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس کالج میں سودھا مورتی (انجینئرنگ) پڑھتی تھیں، وہ اس بیچ کی واحد طالبہ تھیں۔ اس نے پوری کلاس میں ٹاپ کیا اور کرناٹک کے اس وقت کے چیف منسٹر نے انہیں اعزاز سے نوازا۔ بعد میں انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس سے کمپیوٹر میں پی جی کی ڈگری حاصل کی۔

Last Updated : Mar 8, 2024, 3:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.