حیدرآباد: اندور ایئرپورٹ سے حیدرآباد جانے والے ایک مسافر نے فلائٹ میں ایسا ہنگامہ کیا کہ سبھی مسافروں کو خطرے میں ڈال دیا، فلائٹ میں بیٹھے اس مسافر نے اچانک فلائٹ کا گیٹ ہوا میں کھولنے کی کوشش شروع کر دی۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو جہاز تقریباً 25 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا اور اس میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔ اس معاملے میں فلائٹ اٹینڈنٹ نے مسافر کو روکا اور جیسے ہی فلائٹ حیدرآباد میں اتری، حیدرآباد پولیس میں شکایت درج کرائی گئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔
- مسافر بھنگ کے نشے میں تھا
یہ واقعہ 21 مئی کو پیش آیا جہاں انڈیگو کی ایک پرواز اندور سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی۔ اس میں حیدرآباد کے گجولارامرام کا ایک 29 سالہ مسافر بھی سوار تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس نے اندور ہوائی اڈے پر بھنگ پی لی اور پھر فلائٹ میں سوار ہو گیا۔ جیسے ہی فلائٹ اندور سے روانہ ہوئی، اس نے عجیب و غریب برتاؤ کرنا شروع کردیا۔ اس کے بعد عملے نے اسے دوسری سیٹ پر بٹھایا لیکن کچھ دیر بعد وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھنے پر اصرار کرنے لگا۔ کچھ دیر تک نارمل برتاؤ کرنے کے بعد جب عملے کا ارکان بے خبر ہو گیا تو اس نے ایک مسافر کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔
- فلائٹ گیٹ ہوا میں کھولنے لگا
بتایا جا رہا ہے کہ جب پرواز ہوا میں تھی، اسی دوران وہ بغیر کسی وجہ کے وہ فلائٹ میں بھٹکنے لگا۔ بار بار انتباہ کے بعد بھی وہ نہیں مانا اور جب پائلٹ حیدرآباد میں فلائٹ کی لینڈنگ کی تیاری کر رہے تھے، اسی دوران 25 ہزار فٹ کی بلندی پر اس نے فلائٹ کا گیٹ کھولنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد عملے نے مسافروں کی مدد سے اسے روکا اور رسی سے اس کے ہاتھ پیر باندھ کر کرسی پر بٹھا دیا گیا۔
- فوراً ضمانت مل گئی
ملزم انل پاٹل اپنے دوستوں کے ساتھ اجین گیا تھا۔ اس کے بعد وہ انڈگو کی فلائٹ سے اندور سے حیدرآباد لوٹ رہا تھا۔ اس واقعہ کے بعد اسے حیدرآباد میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا لیکن اسے جلد ضمانت مل گئی۔ بتایا گیا کہ ملزم کو صحت کا مسئلہ ہے، جس کی دستاویزات بھی اس کے اہل خانہ نے پولیس کے سامنے پیش کیں۔ اس کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ایئرلائنز نے ساتھی مسافر پر پیشاب کرنے والے بھارتی شہری کو پرواز کرنے سے روکا
مسافر نے انڈیگو کے کپتان کو مارا گھونسا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل