نئی دہلی: ہندوستان نے بدھ کے روز شام سے 75 ہندوستانی شہریوں کو نکالا ہے جن میں جموں و کشمیر سے 44 زائرین شامل ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ تمام ہندوستانی شہری بحفاظت لبنان پہنچ گئے ہیں اور تجارتی پروازوں کے ذریعہ ان کی ہندوستان واپسی ہو گی ۔
All 75 Indian nationals evacuated from Syria including 44 ‘zaireen’ from Jammu & Kashmir who were stranded at Saida Zainab, have now reached Beirut. Ambassador @NoorRahman_IFS received them upon their arrival in Beirut. They will return by available commercial flights to India. https://t.co/UWdEDDW7Cj pic.twitter.com/WVGGQ2K12g
— India in Lebanon (Embassy of India, Beirut) (@IndiaInLebanon) December 10, 2024
وزارت نے کہا کہ، دمشق اور بیروت میں ہندوستانی سفارت خانوں کے تعاون سے، سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور شام میں ہندوستانی شہریوں کی درخواستوں کے بعد انخلاء کا کام شروع کیا گیا۔ شام سے نکالے جانے والوں میں جموں و کشمیر کے 44 زائرین بھی شامل ہیں جو شیعہ مسلمانوں کے عقیدے کے اعتبار سے اہم مانی جانے والی دمشق میں موجود سیدہ زینب کے مزار میں پھنسے ہوئے تھے۔ زیادہ تر زائرین اس جگہ بیماریوں سے نجات کی دعا کرنے آتے ہیں۔
ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر:
وزارت نے شام میں موجود ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دمشق میں ہندوستانی سفارت خانے کے ہنگامی ہیلپ لائن نمبر
993385973 963+ (واٹس ایپ پر بھی)
اور ای میل آئی ڈی hoc.damascus@mea.gov.in پر رابطے میں رہیں۔ وزارت نے کہا کہ، حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے گی۔
ہندوستانی سفارت خانے کی ویب سائٹ کے مطابق شام میں کبھی ہندوستانی برادری کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن حالیہ برسوں میں خانہ جنگی کی وجہ سے اس کی تعداد کم ہو کر تقریباً 90 رہ گئی ہے۔ اس میں اقوام متحدہ کی مختلف تنظیموں اور این جی اوز کے لیے کام کرنے والے 14 شہری بھی شامل ہیں۔
شام میں استحکام کا مطالبہ:
ہندوستان نے پیر کو حزب اختلاف کی افواج کے ذریعہ بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد شام میں استحکام کے مطالبے میں دوسرے ممالک کا ساتھ دیا۔ نئی دہلی نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ مغربی ایشیائی ملک کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: