ETV Bharat / bharat

بنگلادیش میں پرتشدد مظاہرے کے درمیان بھارتی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری - Violent Protest in Dhaka

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 18, 2024, 4:07 PM IST

ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن اپنی ایڈوائزری میں بھارتی شہریوں کو سفر سے گریز کرنے اور اپنے رہائشی احاطے سے باہر نقل و حرکت کو کم سے کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس ایڈوائزری کا مقصد بدامنی کے دوران بھارتی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

India Issues Advisory For Indian Nationals Amid Violent Clashes in dhaka
بنگلادیش میں پرتشدد مظاہرے کے درمیان بھارتی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری (AP PHOTO)

نئی دہلی: بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری پرتشدد احتجاج کو دیکھتے ہوئے، ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن نے جمعرات کو بھارتی کمیونٹی اور بھارتی طلباء کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جس میں انھیں سفر سے گریز کرنے اور اپنے رہائشی احاطے سے باہر اپنی نقل و حرکت کو کم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ ایڈوائزری بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں طلباء اور پولیس کے درمیان حالیہ پرتشدد جھڑپوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جس کے بعد بنگلہ دیشی حکومت نے تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں جاری صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھارتی کمیونٹی کے ارکان اور بنگلہ دیش میں مقیم بھارتی طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سفر سے گریز کریں اور اپنے رہائشی احاطے سے باہر اپنی نقل و حرکت کو کم سے کم کریں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مدد کی ضرورت کی صورت میں، مندرجہ ذیل 24 گھنٹے کے ہنگامی نمبروں پر ہائی کمیشن اور ہمارے اسسٹنٹ ہائی کمیشنز سے رابطہ کریں۔"

ہائی کمیشن آف انڈیا:

ڈھاکہ +880-1937400591 (واٹس ایپ پر بھی)

اسسٹنٹ ہائی کمیشن آف انڈیا:

چٹاگانگ 880-1814654797 +/ 880-1814654799 + (واٹس ایپ پر بھی)

راج شاہی +880-1788148696 (واٹس ایپ پر بھی)

سلہٹ +880-1313076411 (واٹس ایپ پر بھی)

کھلنا +880-1812817799 (واٹس ایپ پر بھی)

قابل ذکر ہے کہ جنوری میں مسلسل چوتھی میعاد جیتنے کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف یہ پہلا ملک گیر احتجاج ہے۔ جس میں مظاہرین 1971 کی جنگ آزادی میں لڑنے والے سابق فوجیوں کے اہل خانہ کے لیے 30 فیصد سرکاری ملازمت مختص کرنے کے کوٹے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہروں کا مطالبہ ہے کہ سرکاری ملازمتوں کے لیے ملک کے کوٹہ سسٹم میں فوری طور پر اصلاحات کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہروں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.