ETV Bharat / bharat

ہماچل پردیش کے منڈی میں مسلمانوں نے خود گرایا مسجد کا غیر قانونی حصہ، کہا، ہم امن چاہتے ہیں - Demolishen of Mandi Masjid - DEMOLISHEN OF MANDI MASJID

منڈی کے جیل روڈ میں مسجد کا غیر قانونی حصہ خود مقامی مسلمانوں نے گرایا۔ مقامی مسلمانوں کے مطابق انھوں نے یہ قدم ریاست اور شہر میں امن اور بھائی چارہ کو قائم رکھنے کے لیے اٹھایا ہے۔ پوری خبر پڑھیں...

ہماچل پردیش کے منڈی میں مسلمانوں نے خود گرایا مسجد کا غیر قانونی حصہ، کہا، ہم امن چاہتے ہیں
ہماچل پردیش کے منڈی میں مسلمانوں نے خود گرایا مسجد کا غیر قانونی حصہ، کہا، ہم امن چاہتے ہیں (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2024, 5:34 PM IST

منڈی: ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد کے غیر قانونی ڈھانچے کو منہدم کیا گیا۔ مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے خود ہی غیر قانونی تعمیرات کو گرایا۔ حال ہی میں منڈی میں ایک مسجد کی غیر قانونی تعمیر کا الزام لگا کر یہاں ہندو تنظیموں نے احتجاج کیا تھا۔ جس کے بعد آج خود مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے مسجد کے غیر قانونی حصے کو گرا دیا۔ پولیس فورس موقع پر تعینات ہے۔ معلومات کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی تھیں۔

مسجد کمیٹی کے رکن اقبال علی نے مسجد کے غیر قانونی حصے کو گرانے کے حوالے سے معلومات دیں۔ اقبال علی نے کہا کہ ہم غیر قانونی تعمیرات کو کسی دباؤ میں نہیں گرا رہے، ہم انتظامیہ کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں، معاشرے میں باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لیے غیر قانونی تعمیرات کو گرا رہے ہیں، ہم نے این او سی کے لیے درخواست دی ہے۔ لیکن وقت پر جواب نہیں ملے۔ مسجد نجی زمین پر بنائی گئی ہے، اس کا غیر قانونی حصہ گرایا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہماچل کے سنجولی میں مبینہ غیر قانونی مسجد کی تعمیر کو منہدم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج جاری ہے۔ وہیں سنجولی کے بعد حال ہی میں منڈی میں بھی لوگ غیر قانونی مسجد کو گرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ حال ہی میں منڈی شہر میں جیل روڈ پر واقع مسجد کے خلاف ہندو تنظیموں نے مظاہرہ کیا تھا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی تھی۔ جس کے بعد آج خود مسلم کمیونٹی کے لوگ مسجد کے غیر قانونی حصے کو گرانے کے لیے آگے آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.