ETV Bharat / bharat

آئی ایم اے نے مغربی بنگال میں جونیئر ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال کو لے کر وزیر اعلیٰ ممتا کو خط لکھا

آئی ایم اے نے مغربی بنگال میں جونیئر ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال کو لے کر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے

آئی ایم اے نے مغربی بنگال میں جونیئر ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال کو لے کر وزیر اعلیٰ ممتا کو خط لکھا
آئی ایم اے نے مغربی بنگال میں جونیئر ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال کو لے کر وزیر اعلیٰ ممتا کو خط لکھا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2024, 2:52 PM IST

نئی دہلی: انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے جونیئر ڈاکٹروں کی جاری بھوک ہڑتال کے حوالے سے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے۔ یہ خط آئی ایم اے کے صدر ڈاکٹر آر وی اشوکن اور جنرل سکریٹری انیل کمار جے نائک کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ بنگال کے ینگ ڈاکٹروں کی طرف سے بھوک ہڑتال کیے ہوئے تقریباً ایک ہفتہ ہو گیا ہے۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ان کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔

خط میں مزید لکھا ہے، وہ آپ کی فوری توجہ کے مستحق ہیں۔ مغربی بنگال حکومت تمام مطالبات کو پورا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ پرامن ماحول اور سلامتی کا مطالبہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہم ایک بزرگ اور حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈاکٹروں کی نوجوان نسل کے مسائل کو حل کریں۔ ہندوستان کی پوری طبی برادری پریشان ہے

یہ معاملہ ہے دراصل مغربی بنگال کے جونیئر ڈاکٹر کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج میں ایک پی جی ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے طویل عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ جب یہ واقعہ شروع میں پیش آیا تو ملک بھر کے جونیئر ڈاکٹروں نے ہڑتال شروع کر دی تھی، جس کی وجہ سے زیادہ تر ریاستوں میں صحت کی خدمات درہم برہم ہو گئی تھیں۔

خود دہلی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کی وجہ سے تقریباً ایک ہفتے تک مریضوں کو علاج کے لیے در در بھٹکنا پڑا۔ سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد ہڑتال کسی طرح ختم ہوئی۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے مرکزی پروٹیکشن ایکٹ کو لاگو کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت کے دفتر کی عمارت کے باہر زبردست احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں: جے پرکاش نارائن کے یوم پیدائش سے قبل انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کو ٹن شیڈ سے گھیر لیا گیا، اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر طنز کیا

اسی دوران مغربی بنگال کے جونیئر ڈاکٹرس فرنٹ نے مغربی بنگال حکومت کی طرف سے ڈاکٹروں کو سیکورٹی فراہم کرنے اور اس معاملے میں ملزم افسران کے خلاف کارروائی نہ کرنے سمیت دیگر کئی مطالبات کے ساتھ بھوک ہڑتال شروع کیا تھا۔ جو کہ اب بھی جاری ہے۔ اب آئی ایم اے نے بھی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر جونیئر ڈاکٹر کا احتجاج ختم کرنے اور مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی ایم اے ملک کے ڈاکٹروں کی ایک بڑی تنظیم ہے، جس کا ہیڈکوارٹر دہلی میں واقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.