ETV Bharat / bharat

ہلدوانی تشدد: کسی بھی بے قصور کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، اتراکھنڈ ڈی جی پی کی یقین دہانی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 10:17 PM IST

جمعیۃ علما ء ہند اور جماعت اسلامی ہند کے مشترکہ وفد نے ملاقات کرکے میمورنڈم سونپاشوٹ ایٹ سائٹ کا آرڈر اور پولس کے ذریعہ پتھر بازی پر سوال اٹھایا

اتراکھنڈ ڈی جی پی کی یقین دہانی
اتراکھنڈ ڈی جی پی کی یقین دہانی

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند اور جماعت اسلامی ہند کے مشترکہ وفد نے آج اتراکھنڈ کے ڈی جی پی جناب ابھینو کمار سے اتراکھنڈ پولس ہیڈکوارٹر دہرادون پہنچ کر ملاقات کی اور ہلدوانی میں ہوئے واقعہ کے تناظر میں ایک میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں بن بھول پورہ میں 'شوٹ ایٹ-سائٹ' آرڈر اور پولس کے ذریعہ پتھر بازی میں شمولیت کی سخت مذمت کی گئی اور متعدد شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ میمورنڈم میں کہا گیا کہ جس نے بھی تشدد ، خون خرابہ اور آگ زنی میں شرکت کی،ان کے خلاف سخت کارروائی ہو نی چاہیے، لیکن اس درمیان پولس کے ذریعہ غیر قانونی راستہ اختیار کرنا اور بھی قابل مذمت ہے، بالخصوص ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس جیسے غیر مہلک متبادل کا انتخاب کرنے کے بجائے، شوٹ ایٹ سائٹ آرڈر شرمناک ہے۔

میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا کہ مابعد تشدد مسلم اقلیتی محلہ میں غیر ضروری تلاشی مہم اور خواتین اور بچوں کو خوف زدہ کرنے کا عمل بھی غلط ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کی وجہ سے کئی مسلم خاندان نقل مکانی کررہے ہیں۔ اس لیے ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ معصوم لوگوں کو گرفتار نہ کریں اور مسلم علاقوں میں خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کریںاو ر اعتماد کی بحالی پر کام کریں ۔

اس فساد میں جو افراد ہلاک ہوئے ہیں، وہ زیادہ تر معاشی طور پر پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ذمہ دار اور فکر مند شہری کی حیثیت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان خاندانوں کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دیا جائے اور گھر کے کسی ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے۔

میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انسداد تجاوزات مہم میں ضابطہ شکنی کرتے ہوئے اچانک لوگوں کے گھر توڑے گئے، ایسا لگا کہ پولس قانونی کارروائی کے بجائے انتقامی کارروائی کررہی ہے، ایسے حالات میں ہم ایک بار پھر آئین اور قانون کی پاسداری پر زور دیتے ہیں۔ بالخصوص ہندوستان کے متنوع معاشرے میں مذہبی مسائل کے تئیں جذباتی حساسیت کے پیش نظر، ہم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کوئی بھی ایسا قدم اٹھانے سے گریز کریں جو تناؤ کو ہوا دے سکے۔ افہام و تفہیم اورمعاشرے کے ذمہ دار افراد کو اعتماد میں لے کر اگر کارروائی کی جاتی تو ہلدوانی میں ایسا سانحہ رونما نہیں ہوتا۔بہرحال یہاں جو کچھ بھی ہوا ہے، ہم آپ کے ذریعہ سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عدالتی انکوائری کرائے۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ ان اقدامات کو اپنانے سے تناؤ کو کم کرنے، امن کو فروغ دینے اور حساس معاملے میں انصاف کو یقینی بنانے میں نمایاں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہلدوانی تشدد: ڈی ایم نے کئی لائسنسی اسلحہ منسوخ کیا

ملاقات کے بعد ناظم عمومی جمعیۃ علما ء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ اس میمورنڈم کے بغور مطالعہ کے بعد ڈی جی پی نے یقین دلایا کہ ہم نے ہدایت جای کردی ہے کہ کسی بے قصور کو گرفتار نہیں کیا جائے،ضلع انتظامیہ کی طرف سے کوئی شکایت ہو تو آپ حضرات ڈائریکٹ مجھ سے رابطہ کریں اور بتائیں ہم وہاں معاملے کو دیکھیں گے، تقریبا ایک گھنٹے تک جاری اس ملاقات میں ڈی جی پی نے شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

مشترکہ وفد میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی، ملک معتصم خان، نائب امیر جماعت اسلامی ہند شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.