ETV Bharat / bharat

حج کے دوران 98 بھارتی شہری جاں بحق: وزارت خارجہ - Hajj Pilgrims Died - HAJJ PILGRIMS DIED

سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے میڈیا رپورٹس کے مطابق امسال حج کے دوران جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ جس میں 98 بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔

Hajj 2024: 98 Indians among hundreds dead during Hajj pilgrimage
حج کے دوران 98 بھارتی شہری جاں بحق: وزارت خارجہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 6:11 PM IST

نئی دہلی: امسال فریضہ حج کی ادائگی کے لیے مکہ جانے والے 98 بھارتی شدید گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ اس سال ایک لاکھ 75 ہزار بھارتی حج کے لیے مکہ گئے تھے۔ حج کا سفر 9 مئی سے 22 جولائی تک ہے۔ اس سال اب تک 98 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

جیسوال نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا، "یہ تمام اموات قدرتی وجوہات، بیماریوں اور بڑھاپے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ عرفات کے دن چھ عازمین حج کی موت ہوئی۔" میڈیا رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مصری عازمین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ مکہ میں امسال درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔ حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے حج کا سفر تیزی سے متاثر ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جس علاقے میں عازمین حج مناسک حج ادا کرتے ہیں وہاں درجہ حرارت ہر دہائی میں 0.4 ڈگری سیلسیس بڑھ رہا ہے۔

حج 2024 میں عازمین حج کی تعداد

سعودی حج حکام کے مطابق، 2024 میں 1.83 ملین سے زائد مسلمانوں نے حج ادا کیا، جن میں 22 ممالک کے 1.6 ملین سے زائد عازمین اور تقریباً 2,22,000 سعودی شہری اور رہائشی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

حج 2024 میں یوپی کے 3 حاجیوں سمیت ملک بھر سے 70 سے زیادہ حاجیوں کا انتقال، اقلیتی کمیشن نے حکومت کو لکھا خط

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.