کوئمبٹور: تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں چکن بریانی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میں حصہ لینے کے لیے بدھ کے روز کیرالہ اور کوئمبٹور کے سینکڑوں کھانے کے شوقین بوچے فوڈ ایکسپریس ٹرین ہوٹل میں جمع ہوئے۔ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ 30 منٹ میں 6 پلیٹ بریانی کھانے والوں کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ یہ مقابلہ آج بھی جاری ہے۔
#WATCH | Coimbatore, Tamil Nadu: Hundreds of food lovers from Kerala and Coimbatore thronged the Boche Food Express train hotel on Wednesday to participate in the Chicken Biryani contest. The management had announced that those who eat 6 plates of Biryani in 30 minutes could win… pic.twitter.com/HmS5i7hSzi
— ANI (@ANI) August 29, 2024
جس ہوٹل میں مقابلہ منعقد کیا گیا تھا وہ کوئمبٹور ریلوے اسٹیشن کیمپس میں ہے۔ اس شرط کو پورا کرنے کے لیے سینکڑوں شرکاء پہنچے۔ اس میں مرد و خواتین دونوں نے شامل تھے۔
مقابلے کے قواعد کے مطابق اس مقابلے میں حصہ لینے والوں کو بتایا گیا کہ ان کے لیے چھ پلیٹ چکن بریانی کھانا ضروری ہے، ورنہ وہ انعام کے اہل نہیں ہوں گے۔ شرط پوری کرنے والوں کے لیے ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
جس طرح لوگوں نے اس میں حصہ لیا اسے دیکھتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ نے جمعرات کو بھی اسے جاری رکھا۔ ہوٹل مالک نے میڈیا کو بتایا کہ بڑی تعداد میں لوگ ان کے پاس آرہے تھے اس لیے انہوں نے آج بھی اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ہوٹل مالک نے یہ بھی بتایا کہ چھ پلیٹ کھانے والے کو ایک لاکھ روپے جبکہ چار پلیٹ کھانے والے کو پچاس ہزار روپے کا انعام ملے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ تین پلیٹ چکن کھائیں گے تو انھیں بھی انعام دیا جائے گا۔ تین پلیٹ کھانے والوں کو 25 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ بدھ کو اس مقابلے میں 400 افراد نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: