ETV Bharat / bharat

صدر جمہوریہ مرمو، پی ایم مودی سمیت دیگر رہنماؤں نے عید کی تہنیت پیش کی - Eid Ul Fitr 2024 - EID UL FITR 2024

Eid Al Fitr Celebration: عیدالفطر؛ خوشیوں اور روزوں کے انعام کا تہوار آج ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقعے پر صدر جمہوریہ مرمو، پی ایم مودی سمیت بڑے لیڈروں نے ملک کے عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

صدر جمہوریہ مرمو، پی ایم مودی اور دیگر لیڈروں نے عید کی تہنیت پیش کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 11, 2024, 11:34 AM IST

حیدرآباد: ملک بھر میں آج عیدالفطر جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔ عید کے موقعے پر ملک بھر کی مساجد اور عید گاہوں میں فرزندان توحید نے نماز دوگانہ ادا کی اور لوگ ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد پیش کی۔ اسی کے ساتھ ہی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر اہم شخصیات نے عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پر لکھا، 'میں ملک تمام لوگوں خصوصاً مسلم بھائیوں اور بہنوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ رمضان کے مقدس مہینے کے بعد منایا جانے والا یہ تہوار اتحاد، خیر سگالی اور بھائی چارے کے جذبات کو پھیلاتا ہے۔ خوشیاں بانٹنے کا یہ تہوار معاف کرنے اور صدقے دینے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس پرمسرت موقع پر میری خواہش ہے کہ ہمارا ملک مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہے اور ملک کے تمام لوگ ہمیشہ امن و چین سے رہیں۔'

وزیر اعظم مودی نے بھی عید کی تہنیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 'عید الفطر کے لیے نیک خواہشات۔ میری خواہش ہے کہ یہ موقع ہمدردی، یکجہتی اور امن کے جذبے کو فروغ دے۔'

ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے سربراہ غلام نبی آزاد نے لکھا کہ 'عید خوشی کا سب سے بڑا دن ہے۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ دنیا بھر کے لوگوں کے روزوں کو قبول فرمائے۔ 'ہماری طرف سے سب کو عید مبارک۔'

بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے بھی عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے لکھا کہ 'میں عید کے پرمسرت موقعے پر سب کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ سب کی زندگی خوشیوں سے بھری ہو اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہو۔'

بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'عید مبارک! یہ بھارت کی ثقافتی اور مذہبی تنوع کا تہوار رہا ہے، یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ رسوم و رواج کیسے لوگوں کو ایک ساتھ لاتے ہیں۔'

عید الفطر کے موقعے پر ملک بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ایک ساتھ نماز دوگانہ ادا کی۔ اس موقعے پر مختلف مقامات پر خصوصی دعاؤں کو اہتمام کیا گیا۔ لوگوں نے ایک دوسرے کی خوشیوں میں شامل ہوتے ہوئے ایک دوسرے کے یہاں لذیذ کھانے کھائے اور تحائف کا تبادلہ کیا۔ اسی کے ساتھ نماز سے قبل صدقہ فطر ادا کر کے لوگوں نے تہواروں میں ہر کسی کی شمولیت کو یقینی بنایا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

گیا: عید کی مبارک باد پیش کرنے کا سلسلہ شروع - Eid Greetings Started

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.