ETV Bharat / bharat

بی جے پی کے فرقہ واریت کے جال میں نہ پھنسے، ریاست میں بھائی چارہ بناے رکھیں: تلنگانہ وزیراعلیٰ - NAVNIT RANA CONTROVERSIAL STATEMENT - NAVNIT RANA CONTROVERSIAL STATEMENT

نونیت رانا کے اشتعال انگیز بیان کے بعد تلنگانہ کی سیاست گرما گئی ہے۔ ایسے میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے ہندو اور مسلم سماج سے ریاست میں امن و امان اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی
بی جے پی کے فرقہ واریت کے جال میں نہ پھنسے، ریاست میں بھائی چارہ بناے رکھیں: تلنگانہ وزیراعلیٰ (تصویر: اے این آئی)
author img

By ANI

Published : May 10, 2024, 10:28 AM IST

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات کی تشہیر کے دوران ایم آئی ایم اور بی جے پی امیدواروں کی جانب سے متنازعہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ریاست میں امن و امان اور بھائی چارہ کو بنائے رکھنے پر زور دیا ہے۔

ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ ’’بھگوان مندر میں ہونا چاہیے، عقیدت دل میں ہونی چاہیے۔ آج میں اپنے ہندو بھائیوں اور مسلم بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بی جے پی کی جانب سے شروع کئے گئے فرقہ وارانہ لڑائی کے جال میں نہ پھنسیں۔ ہم سب بھائی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ، اپنی ریاست کو بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ، الیکشن کمیشن اس رکن پارلیمنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرے۔ انھوں نے کہا کہ، میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھتا ہوں، بی جے پی لیڈر نے کہا ہے کہ اگر 15 سیکنڈ دیے جائیں تو وہ ملک کے کروڑوں لوگوں کا خاتمہ کر دیں گی۔۔اگر آپ اس کی حمایت نہیں کرتے ہیں، تو پھر اسے اپنی پارٹی سے فوراً نکالیے۔"

واضح رہے حیدرآباد پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی تشہیر کے لیے امراوتی کی رکن پارلیمان نونیت رانا حیدر آباد آئی ہوئیں تھیں۔ اس دوران نونیت رانا نے ایک اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک نونیت رانا کے خلاف پارٹی اور پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.