ETV Bharat / bharat

گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت سے متعلق مسلم فریق کی عرضی پر فیصلہ محفوظ - گیان واپی مسجد

Different Cases of Gyanvapi will be hearing: گیان واپی مسجد کیس کے سلسلہ میں مختلف مقدمات کی آج سماعت ہوئی ہے۔ گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت سے متعلق مسلم فریق کی عرضی پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

Different cases of Gyanvapi will be hearing

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 10:39 AM IST

Updated : Feb 15, 2024, 12:06 PM IST

وارانسی: گیان واپی کیس کے سلسلہ میں آج مسجد کمیٹی کی جانب سے گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کرنے کے ڈسٹرکٹ جج کے حکم پر عمل درآمد روکنے کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی کی عدالت کے 21 جنوری کے حکم کو چیلنج کرنے والی گیانواپی مسجد کمیٹی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف عدالتوں کے کل 9 مقدمات کو ایک جگہ پر ملا کر ان تمام نو مقدمات کی سماعت بھی آج عدالت میں ہوگی۔ اس کے علاوہ گیان واپی میں باقی تہہ خانوں کی اے ایس آئی جانچ کے لیے راکھی سنگھ کی جانب سے کی گئی اپیل پر بھی آج سماعت ہوگی۔

انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی جانب سے گیان واپی مسجد تہہ خانہ میں پوجا کرنے کے ڈسٹرکٹ جج کے حکم پر عمل آوری کو روکنے کے لیے درخواست دی گئی تھی۔ اس درخواست کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔ چونکہ ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت چل رہی ہے، مسجد کمیٹی کی جانب سے حکم پر عمل آوری پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ گیان واپی میں ایڈووکیٹ کمشنر کی کارروائی کے دوران پائے جانے والے مبینہ شیولنگ کے بارے میں شیلیندر یوگی راج کی طرف سے دائر درخواست میں اسے آدی ویششور بتاتے ہوئے مذہبی سرگرمیوں کی اجازت دینے اور اس کی پوجا شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، اس پر بھی سینئر جج سول ڈیویژن فاسٹ ٹریک کوڈ میں سماعت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

گیان واپی مسجد معاملہ میں بنارس کی عدالت نے قانون کی پاسداری نہیں کی: پروفیسر عرفان حبیب

گیان واپی میں واقع مبینہ ماں گوری شرنگار گوری کے باقاعدہ درشن اور پوجا کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کی وصولی اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی رپورٹ کے بعد اس کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں ہوگی۔ اس میں پہلے دی گئی درخواستوں کی سماعت کی جائے گی اور سروے رپورٹ پر اعتراضات بھی داخل کیے جائیں گے۔ ان سب کے علاوہ راکھی سنگھ نے باقی آٹھ تہہ خانوں اور ایک اور تہہ خانے کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جس کی سماعت بھی آج عدالت میں ہونی ہے۔

Last Updated : Feb 15, 2024, 12:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.