ETV Bharat / bharat

منی لانڈرنگ کیس میں کے کویتا کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ - Delhi excise scam

بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج ہونا ہے۔ 24 اپریل کو، راؤس ایونیو کورٹ نے باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

منی لانڈرنگ کیس
بی آر ایس لیڈر کے کویتا (تصویر: اے پی)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 6, 2024, 9:07 AM IST

نئی دہلی: دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ بی آر ایس لیڈر کویتا کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر آج اپنا فیصلہ سنائے گی۔ خصوصی جج کاویری باویجا فیصلہ سنائیں گی۔ آج ہی کویتا کی عدالت میں جسمانی پیشی کے مطالبے پر بھی سماعت ہو گی۔ عدالت نے 24 اپریل کو کے کویتا کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ 8 اپریل کو عدالت نے کے کویتا کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران ای ڈی نے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس میں کے کویتا کو خاتون ہونے کی بنیاد پر ضمانت دینے میں کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ سماعت کے دوران، کویتا کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے ای ڈی پر الزام لگایا تھا کہ یہ ایک ہراساں کرنے والی ایجنسی بن گئی ہے، نہ کہ جانچ ایجنسی۔ سنگھوی نے کہا تھا کہ اس معاملے میں تحقیقات مکمل طور پر جانبدارانہ رہی ہیں۔

کے کویتا فی الحال عدالتی تحویل میں ہیں۔ کے کویتا کو بھی سی بی آئی نے 11 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی کے مطابق، کے کویتا بھی دہلی ایکسائز اسکام کیس کی سازش میں شامل تھیں۔ اس سے قبل، کویتا ایکسائز اسکام کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حراست میں تھیں۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں 6 اپریل کو کے کویتا سے عدالتی حراست میں پوچھ تاچھ کی تھی۔

آپ کو بتا دیں کہ 5 اپریل کو عدالت نے سی بی آئی کو کے کویتا سے عدالتی تحویل میں پوچھ تاچھ کرنے کی اجازت دی تھی۔ ای ڈی نے کویتا کو 15 مارچ کو حیدرآباد سے چھاپے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

ای ڈی کے مطابق، منافع کا 33 فیصد انڈو اسپرٹس کے ذریعے کویتا تک پہنچا۔ ای ڈی کے مطابق کویتا، شراب کے ساؤتھ گروپ تاجروں کی لابی سے وابستہ تھی۔ ای ڈی نے کویتا کو پوچھ تاچھ کے لیے دو سمن بھیجے تھے، لیکن کویتا نے اسے نظر انداز کر دیا اور پیش نہیں ہوئیں، جس کے بعد چھاپہ مار کر انھیں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.