ETV Bharat / bharat

ممتا بنرجی اچانک احتجاجی ڈاکٹروں کے بیچ پہنچ گئیں، کہا میں وزیر اعلیٰ نہیں، آپ کی دیدی ہوں - CM Mamata Visits Protest Site - CM MAMATA VISITS PROTEST SITE

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اچانک احتجاجی ڈاکٹروں کے بیچ پہنچ کر سب کو چونکا دیا۔ اس موقعے پر ممتا بنرجی نے ڈاکٹروں کے سامنے جذباتی تقریر کی۔ حالانکہ ممتا بنرجی کے اس دورے کے بعد بھی ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے۔ CM Mamata Banerjee meets protesting doctors

ممتا بنرجی اچانک احتجاجی ڈاکٹروں کے بیچ پہنچ گئیں
ممتا بنرجی اچانک احتجاجی ڈاکٹروں کے بیچ پہنچ گئیں (File Photo/AFP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2024, 4:41 PM IST

Updated : Sep 14, 2024, 4:48 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہفتے کے روز اچانک کولکاتا میں جونیئر ڈاکٹروں کے احتجاجی مقام پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے جونیئر ڈاکٹروں سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کام پر واپس آجائیں۔ سی ایم ممتا نے یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات پر غور کریں گی اور جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ تاہم احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کردیا۔

اس دوران احتجاجی ڈاکٹروں کو سالٹ لیک میں سوستھ بھون کے باہر 'ہمیں انصاف چاہیے' کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ نعرے بازی کے درمیان ممتا بنرجی نے جونیئر ڈاکٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گی، کیونکہ وہ جمہوری تحریک کو دبانے میں یقین نہیں رکھتیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال اتر پردیش نہیں ہے۔

تاہم، ممتا بنرجی کے احتجاجی مقام پر اچانک پہنچنے اور ان کے وہاں جانے کے بعد بھی معاملہ حل نہیں ہو سکا۔ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ جب تک مذاکرات نہیں ہوتے وہ اپنے مطالبات پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ممتا بنرجی ڈی جی پی راجیو کمار کے ساتھ دوپہر ایک بجے سیکٹر 5 میں احتجاجی مقام پر پہنچی اور وہاں موجود لوگوں کو حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ سوچ کر راتوں کو ٹھیک سے سو نہیں پا رہی ہیں کہ ڈاکٹر بارش کے درمیان سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'میں آپ سے وزیراعلیٰ نہیں بلکہ آپ کی دیدی بن کر ملنے آئی ہوں۔'

یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی نے اسمبلی میں انسداد عصمت دری بل پیش کیا، مجرم کو دس دن میں دی جائے گی سزائے موت

انہوں نے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں سے کام پر واپس آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ میں آپ کے مطالبات کا مطالعہ کروں گی اور اگر کوئی قصوروار پایا گیا تو کارروائی کروں گی۔" انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کی مریضوں کی بہبود کمیٹیوں کو فوری طور پر تحلیل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کولکاتا ریپ قتل معاملہ: آخری رسومات کے بعد ایف آئی آر درج کرنے پر سپریم کورٹ نے حیرت کا اظہار کیا

ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ "یہ بحران کو حل کرنے کی میری آخری کوشش ہے۔" منگل سے، ڈاکٹر ریاستی محکمہ صحت کے ہیڈکوارٹر، سوستھ بھون کے باہر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ان کے مطالبات میں سرکاری اسپتالوں میں بہتر سکیورٹی اور آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال میں ڈاکٹروں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے میں اعلیٰ حکام کو ہٹانا شامل ہے۔ آر جی کر معاملے پر جونیئر ڈاکٹرز ایک ماہ سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں، جس سے ریاست کے صحت محکمہ کے نظام متاثر ہو رہا ہے۔ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر علاج نہ ہونے کی وجہ سے ہونے والے احتجاج کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں:

کولکاتا ریپ قتل معاملہ: ایمس نے رہائشی ڈاکٹروں سے کام پر واپس آنے کی اپیل کی

کولکاتا ڈاکٹر ریپ قتل کے خلاف اے ایم یو طالبات کا زبردست احتجاج

Last Updated : Sep 14, 2024, 4:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.