ETV Bharat / bharat

یو اے پی اے کے تحت سیمی کی پابندی میں مزید پانچ سال کی توسیع

Ban on SIMI مرکزی وزارت داخلہ نے یو اے پی اے کے تحت 2001 میں اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) پر لگائی گئی پابندی میں مزید پانچ سال کی توسیع کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

Etv Bharat
مرکزی وزارت داخلہ
author img

By ANI

Published : Jan 29, 2024, 10:58 PM IST

نئی دہلی: وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے پیر کو اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) پر غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام ایکٹ کے تحت پابندی کو مزید پانچ سال کے لیے بڑھا دیا ہے۔ وزارت نے یہ اعلان ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا جس میں بتایا گیا کہ اس نے یو اے پی اے کی دفعات کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یہ کارروائی کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، سیمی کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (UAPA) 1967 کے سیکشن 3(1) کے تحت مزید پانچ سال کے لیے غیر قانونی ٹنظیم کے طور پر روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت نے 27 ستمبر 2001 کو سیمی کو غیر قانونی انجمن قرار دیا تھا اور بعد میں اس نے 26 ستمبر 2003، 8 فروری 2006، 7 فروری 2008، 5 فروری 2010، 3 فروری 2012، 1 فروری 2014 اور 31 جنوری 2019کو پابندی میں توسیع جاری رکھی۔

تازہ کاروائی اس بات پر غور کرتے ہوئے کی گئی ہے کہ سیمی ملک میں دہشت گردی کو ہوا دینے، ملک میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے میں ملوث رہی ہے جو کہ بھارت کی خودمختاری، سلامتی اور سالمیت کے لیے خطرناک ہیں۔

یو اے پی اے سمیت قانون کی مختلف دفعات کے تحت سیمی اور اس کے ارکان کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ اقدام وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی 'زیرو ٹالرینس' پالیسی کا حصہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.