ETV Bharat / bharat

اناؤ میں بھیانک حادثہ، بس دودھ کے کنٹینر سے ٹکرائی، 18 افراد ہلاک، 19 لوگ زخمی - Unnao road accident - UNNAO ROAD ACCIDENT

اترپردیش کے اناؤ میں ایک ڈبل ڈیکر بس دودھ کے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 18 لوگوں کی موقعے پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 19 افراد کے زخمی ہو گئے۔ اعلیٰ حکام موقعے پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس اور گاؤں والوں کے ذریعے راحت اور بچاؤ کام جاری ہے۔

ETV Bharat
اناؤ سڑک حادثہ (File Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 8:48 AM IST

Updated : Jul 10, 2024, 9:37 AM IST

اناؤ: ضلع میں ایک ڈبل ڈیکر بس دودھ کے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 18 افراد کے ہلاک ہوگیے۔ ساتھ ہی اس حادثے میں 19 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اطلاع ملنے پر گاؤں والے اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے لاشوں کی شناخت شروع کردی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس بہار کے سیتامڑھی سے دہلی جا رہی تھی۔

اناؤ حادثہ
اناؤ حادثہ (ETV Bharat)

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ بہار سے دہلی جا رہی ایک ڈبل ڈیکر بس بیہٹا مجاور تھانہ علاقہ کے گڑھا گاؤں کے قریب پیش آیا، جہاں بہار سے دہلی جارہی ایک ڈبل ڈیکر بس پیچھے سے دودھ کے کنٹینر میں جا گھسی، بس کی رفتار کافی تیز تھی۔ اس حادثے میں اب تک 18 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ 30 سے ​​زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اناؤ حادثہ
اناؤ حادثہ (ETV Bharat)

ٹول فری نمبر جاری

  • 1077
  • 0515-2970766
  • 0515-2970767
  • 9651432703
  • 9454417447
  • 8081211297

حادثے کے فوراً بعد گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا ہے۔ ساتھ ہی کئی اعلیٰ حکام کو اس حادثے کی اطلاع دی گئی ہے۔ اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ پولیس نے لاشوں کی شناخت شروع کردی ہے۔ اس دوران زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ کئی مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ غور طلب ہے کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا۔ پولیس زخمیوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت ہو سکے۔

اناؤ حادثہ
اناؤ حادثہ (ETV Bharat)

یہ بھی پڑھیں:

کنگن سڑک حادثے میں 3 مسافروں سمیت 5 افراد زخمی

ممبئی سمردھی ہائی وے پردو کاروں میں تصادم چھ افراد کی موت تقریباً دس زخمی

Last Updated : Jul 10, 2024, 9:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.